امریکہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دے گا

امریکی محکمہ خارجہ نے بائیڈن انتظامیہ کے تحت سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے 280 میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ میزائل سعودی عرب کو ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے فضائی حملوں سے دفاع میں مدد کریں گے: امریکہ (اے ایف پی)

امریکی محکمہ خارجہ نے بائیڈن انتظامیہ کے تحت سعودی عرب کو اپنے پہلے بڑے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون نے بتایا کہ 280 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی قیمت 650 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

پینٹاگون نے جمعرات کو کانگریس کو اس فروخت کے متعلق آگاہ کر دیا۔ منظور ہونے کی صورت میں یہ بائیڈن انتظامیہ کے اپنے خلیجی اتحادی کو صرف دفاعی ہتھیاروں کی فروخت کی پالیسی کے تحت پہلا معاہدہ ہو گا۔

ایک ترجمان کے مطابق محکمہ خارجہ نے 26 اکتوبر کو اس فروخت کی منظوری دی تھی۔ ’فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت گذشتہ سال کے دوران سعودی عرب کے خلاف سرحد پار حملوں میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔‘

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فروخت یمن میں تنازعے کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کے امریکی عہد سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل سعودی عرب کو ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے فضائی حملوں سے دفاع میں مدد کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیکج میں 280 AIM-120C-7/C-8 ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM)، 596 LAU-128 میزائل ریل لانچرز (MRL) کے ساتھ کنٹینرز اور معاون آلات، سپیئر پارٹس، امریکی حکومت اور ٹھیکیداروں کی انجینئرنگ اور تکنیکی مدد شامل ہے۔

سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی منظوری کے باوجود نوٹیفکیشن میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ کسی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں یا یہ کہ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا