پاکستان کی حکومت نے ’ریاست کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے‘ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے ایک جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ’جوائنٹ ٹاسک فورس‘ جعلی اور گمراہ کن خبریں گھڑنے اور پھیلانے میں ملوث انفرادی گروپوں اور تنظیموں کی نشاندہی کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ جے ٹی ایف ’دہشت گردی اور توڑ پھوڑ‘ کے حالیہ واقعات اور ریاست کو بالعموم اور سکیورٹی فورسز کو خاص طور پر بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی مہم کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد ملکی اور غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارم من گھڑت، بے بنیاد اور نفرت بھڑکانے والی خبروں کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں جو ریاستی اداروں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب میں ملوث ظاہر کرتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مہم کا مقصد ملک میں امن و امان کی ابتر صورت حال پیدا کرنا اور مخصوص سیاسی مفادات کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دینا ہے۔
ٹاسک فورس 10 دنوں کے اندر اپنے نتائج پیش کرے گی اور مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔