’تمہارا دیش ٹوٹ گیا ہے اب تم پاکستان نہیں بنگلہ دیش میں ہو‘

فلم ساز نبیل قریشی کی یہ فلم دراصل پولیٹیکل تھرلر فلم ہے جس میں پاکستان کے دولخت ہونے کے حالات دکھائے گئے ہیں۔

فلم ’کھیل کھیل میں‘  کےٹریلر میں پاکستان ٹوٹنے اور بنگلہ دیش بننے کے واقعات کو فکشن میں دکھایا گیا ہے اور  ڈھاکا میں پھنس  جانے والے پاکستانیوں کی حالت کی جھلک بھی ہے(تصویر: سکرین گریب ٹریلر)

پاکستان میں یونیورسٹی کے طلبا کا ایک تھیئٹر کرنے اور اس میں حقیقت بھرنے کا خواب بنگلہ دیش جاکر حقائق معلوم کرنے پر ختم ہوتا ہے بظاہر یہی ہے نئی پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی کہانی جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس، شہریار منور، مرینہ خان، علی ظفر اور جاوید شیخ کے علاوہ کئی نامور فنکار شامل ہیں۔

فلم ساز نبیل قریشی کی یہ فلم دراصل پولیٹیکل تھرلر فلم ہے جس میں پاکستان کے دولخت ہونے کے حالات دکھائے گئے ہیں۔

گذشتہ شب جاری کیے جانے والے فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یونی ورسٹی کے کچھ طلبہ سقوط ڈھاکا پر تھیئٹر تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے حقائق کو معلوم کرنے کے لیے سجل علی ڈھاکہ جانے کا فیصلہ کرتی ہیں جس پر انہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ٹریلر کا آغاز ہی ایک فوجی کے ان الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے ’تمہارا دیش ٹوٹ گیا ہے اب تم پاکستان نہیں بلکہ بنگلہ دیش میں ہو۔‘

یہ الفاظ قید میں موجود پاکستانیوں (شہریار منور) کے لیے صدمے کا باعث بنتے ہیں۔

ٹریلر سے اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان اس فلم کے ذریعے سقوط ڈھاکہ کے معاملے پر پاکستان کا موقف اور اس وقت دونوں اطراف کی عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہے اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے۔

ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر میں سقوط ڈھاکہ کے وقت وہاں پھنس جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات بھی دکھائی گئی ہیں اور دور حاضر میں وہاں کے لوگ پاکستانیوں اور پاکستان کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

فلم ’کھیل کھیل میں‘ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو رلیز کی جائے گی۔

پاکستان میں اس قبل پولیٹکل یا تاریخی موضوعات پر فلمیں کم ہی بنی ہیں۔ یہ فلم اپنی عکسبندی کے اعتبار سے کافی بہتر معلوم ہو رہی ہے اور ٹریلر میں کہانی کافی تیزی سے چلتی معلوم ہوتی ہے۔

پاکستان میں کرونا کی وبا کے بعد سینیما گھروں کے کھلنے کے بعد سینیما مالکان پر محصولات عائد کی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے سینیما گھر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس فلم کے ریلیز ہونے کے بارے میں خدشات ہیں کہ یہ کہاں اور کس طرح سینیما گھروں میں دکھائی جاسکے گی۔

فلم کو اے آر وائ فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے۔

اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پر اس فلم کا ٹریلر شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے ایک ڈائیلاگ لکھا ہے۔

’ایک جیسا ہی پیار نکلے گا، دل کی لے لیں تلاشیاں دونوں۔‘

اس کا اگلا مصرہ ہے ’ایک غلطی ہوئی کسی سے بھی، مانگ لیتے ہیں معافیاں دونوں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم