بھارت کی بعض ریاستی حکومتوں نے تحائف دینے شروع کیے ہیں جن میں ٹیلی وژن سیٹس، سمارٹ فونز اور واشنگ مشینز شامل ہیں تاکہ لوگ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔
ملک میں ڈیلٹا وائرس کے آنے کے بعد جس کی دوسری لہر نے ملک میں بڑی تباہی مچائی، ویکسی نیشن مہم میں تیزی تو دیکھی گئی ہے لیکن اب بھی بہت سے علاقے پیچھے ہیں۔
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں کرونا کے اومیکرون ویریئنٹ کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد جمعرات کو وفاقی وزیر برائے صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک کرونا ویکسین کی ایک ارب 24 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
تاہم اس تعداد کو دیکھتے ہوئے ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک صرف 38 فیصد نوجوانوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔ کم از کم 80 فیصد ایسے افراد ہیں جنہیں صرف ایک ہی خوراک لگی ہے۔
بھارت میں ویکسی نیشن کا عمل اس لیے بھی سست ہو گیا تھا کیونکہ پہلے پیداوار کم ہو گئی، غلط خبریں پھیلیں اور دیہی علاقوں میں ویکسین کے حوالے سے ہچکچاہٹ پائی جاتی تھی۔
گذشتہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی نے 12 ریاستوں کے 45 اضلاع کے حکام کے ساتھ اجلاس میں جائزہ لیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے ویکسن لگانے کی مہم میں تیزی لانے کے لیے گھر گھر جانا شروع کیا۔
وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ اس مہم کی وجہ سے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کی تعداد میں 11 عشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسے دسمبر کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
تاہم ریاست کی سطح پر کئی حکومتوں نے لوگوں کو ویکسین لگوانے پر قائل کرنے کے لیے منفرد طریقے آزمانے کی کوشش کی ہے۔
بھارت بھر میں ریاستی حکومتوں اور شہری انتظامیہ اب تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو مفت کوکنگ آئل، موبائل فونز، ٹی وی اور واشنگ مشینز دینے کی پیشکش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جنوب مغربی ریاست مہارشاٹرا کے دو اداروں نے جہاں ویکسین لگوانے کی شرح سب سے کم ہے ایل ای ڈی ٹیلی وژن سیٹس، ریفجریٹرز اور واشنگ مشینز کی پیشکش کی ہے۔
ریاست کے ضلعے ہنگولی میں میونسپل کونسل کے چیف آفیسر اجے کرواڈے نے 27 دسمبر کو شہر کے ان رہائشیوں جو دو سے 24 دسمبر کے درمیان ویکسین لگوائیں گے کے لیے قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’فیصلہ کیا گیا ہے کہ قرعہ اندازی میں پہلا انعام جیتنے والے کو ایل ای ڈی ٹیلی وژن سیٹ دیا جائے گا جبکہ اس کے بعد واشنگ مشین، ریفریجریٹر، مکسر گرائنڈر اور پانچ دیگر انعامات دیے جائیں گے۔‘
گذشتہ ماہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع چندراپور کی مقامی ادارے نے کچھ ایسے ہی انعامات کے ساتھ ’ویکسی نیشن لاٹری‘ کا اعلان کیا تھا۔ سرکاری ویکسین مراکز سے 12 سے 24 نومبر کے دوران ویکسین لگوانے والے اس پیشکش کے لیے اہل ہوں گے۔
مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی مقامی انتظامیہ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ویکسین لگوانے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جن میں سے 25 افراد کو مختلف انعامات دیے جائیں گے۔ ان میں 60 ہزار بھارتی روپے مالیت کا سمارٹ فون، ایک لیٹر کوکنگ آئل اور 10 ہزار روپے مالیت کے دیگر انعامات شامل ہیں۔
اسی طرح جنوبی ریاست تمل ناڈو میں حکمران جماعت کے ارکان اور وزیراعلیٰ کے صاحبزادے ادھایاندھی ستالین نے اپنے حلقے کے شہریوں کو جون میں چاول، خوردنی تیل، گندم اور دیگر اشیا کی پیشکش کی تھی۔
مدھیا پردیش سے ایک اور قانون ساز اسمبلی کے رکن نے بھی جون میں اعلان کیا تھا کہ ان کے حلقے میں اس پہلے گاؤں کو 10 لاکھ بھارتی روپے دیے جائیں گے جہاں ویکسین لگوانے کی شرح 100 فیصد ہو گی۔
© The Independent