زوم کال پر ایک ساتھ 900 ملازمین برطرف

گارگ کو ملازمین سے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ اس کال میں شامل ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں آپ کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ برطرفی فوری طور پر مؤثر ہوگی۔‘

بیٹر ڈاٹ کام کے سربراہ وشال گارگ (سکرین گریب/ ویمیو/ بیٹر ڈاٹ کام)

اطلاعات کے مطابق رہن رکھ کر قرضہ دینے والی امریکہ میں قائم ڈیجیٹل کمپنی کے سربراہ نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ’زوم‘ پر کال کرتے ہوئے چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے 900 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سربراہ وشال گارگ کو اس ویڈیو کال میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے کی جانے والی کارروائی کے تحت کمپنی کے امریکہ اور بھارت میں تقریباً 15 فیصد ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کال مبینہ طور پر گذشتہ ہفتے کی گئی۔ زوم کال کی غیر مصدقہ ریکارڈنگ یوٹیوپ پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہے۔

گارگ کو ملازمین سے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر آپ اس کال میں شامل ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں آپ کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ برطرفی فوری طور پر مؤثر ہوگی۔‘

انہوں نے اس اعلان کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ مارکیٹ تبدیل ہو چکی ہے اور اپنی بقا کے لیے کمپنی کو اس کے ساتھ چلنا ہے۔

گارگ کے بقول: ’یہ کوئی ایسی خبر نہیں جسے آپ سننا چاہیں گے، لیکن آخرکار یہ میرا فیصلہ تھا اور میں چاہتا تھا کہ آپ اسے میرے لیے سنیں۔ یہ فیصلہ کرنا واقعی، واقعی مشکل کام تھا۔ میرے کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ میں یہ کام کر رہا ہوں اور یہ کام نہیں کرنا چاہتا، نہیں کرنا چاہتا۔ جب میں نے پچھلی بار ایسا کیا تو میں رو دیا۔ اس بار مجھے زیادہ مضبوط رہنے کی امید ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کمپنی کے تقریباً 15 فیصد ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مارکیٹ کے حالات، پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو  بڑے پیمانے پر چھانٹی کی وجہ قرار دیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ امریکہ میں برطرف کیے جانے والے ملازمین کو چار ہفتے کی مراعات، ایک ماہ کے مکمل فوائد اور دو ماہ کا کوور اپ ملے گا جس کا پریمیئم کمپنی ادا کرے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی نشریاتی ادارے سی این این بزنس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین میں کمپنی کی برابری، جامعیت اور تنوع کی بنیاد پر بھرتی کرنے والی ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ویڈیو کال کے متعدد کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں اور ان میں ایک کلپ میں دکھائی نہ دینے والی خاتون جو بظاہر کمپنی کے ایک ملازم ہیں، انہیں برطرفی کے اعلان پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

کلپ میں ایک ملازم کو سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں: ’یہ سچ نہیں ہے۔ اوہ میرے خدا میں یہ نہیں مان سکتی۔ یہ سچ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔‘

کمپنی کے چیف فنانشل افسر کیون ریان نے سی این این کو ایک بیان میں کہا کہ ’چھانٹیاں کرنا خاص طور پر سال کے اس وقت، بہت تکلیف دہ کام ہے۔‘

ریان کا مزید کہنا تھا: ’تاہم مضبوط بیلنس شیٹ اور ایک کم اور مرکوز افرادی قوت نے ہمیں گھر کی ملکیت کی بنیادی طور پر ترقی پذیر مارکیٹ میں اس ناروا کام کے لیے تیار کیا۔‘

 سی این این کی رپورٹ کے مطابق ’بیٹر ڈاٹ کام‘ جو 2016 میں قائم کی گئی تھی، اس میں حال ہی میں 75 کروڑ ڈالر (56 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ) کی سرمایہ کاری کی گئی، عوامی سطح پر جانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی اپنی بیلنس شیٹ پر ایک ارب ڈالر (75 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ) رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔

گارگ گذشتہ ہفتے کے واقعے سے پہلے مبینہ طور پر تنازعے کا شکار ہوئے۔ 2020 میں امریکی بزنس میگزین فوربز کی جانب سے حاصل کی گئی ایک ای میل میں گارگ نے عملے کو لکھا: ’آپ بہت سست ہیں۔ آپ گونگی ڈولفنز کا جتھہ ہیں۔ تو اسے روکیں۔ اسے روکیں۔ اسی وقت روکیں۔ آپ میرے لیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا