سعودی عرب: پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں نئے سال کا استقبال

تین پاکستانی نوجوانوں نے 120 فٹ سمندر کی گہرائی میں اتر کر نئے سال کو خوش آمدید کہا اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

سعودی عرب میں تین پاکستانی نوجوانوں  نے سمندر کی تہہ میں جا کر نئے سال 2022 کا استقبال کرتے ہوئے کیک کاٹا اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں یحییٰ اشفاق، عمر جان اور حاجی عثمان نے 120 فٹ سمندر کی گہرائی میں اتر کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو اجاگر کیا۔

یحییٰ اشفاق اور عمر جان گذشتہ سات سالوں سے دونوں ملکوں کے قومی دنوں، روزہ افطار کرنا اور دیگر اہم موقعوں پر سمندر کی گہرائی میں اتر کر مختلف انداز اپناتے ہیں اور لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یحییٰ اشفاق ایک پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں اور سعودی کمپنی بن لادن میں کام کر چکے ہیں۔

یحیی کے مطابق ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ وہ پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کریں۔ ’ملک سے باہر رہتے ہوئے ہم پر دہری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ملک کے وقار اور عزت کے لیے کام کریں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا