بجٹ میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے کیا ہے؟

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرم میں وظیفہ پانچ ہزار روپے سے بڑھا کے ساڑھے پانچ ہزار کر دی جائے گی۔

(ریڈیو پاکستان)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی بجٹ 20-2019 کا اعلان کرتے ہوئے سات ہزار 22 ارب کا بجٹ پیش کیا ہے جو کہ گذشتہ سال سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 43 ارب روپے مختص کرنے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کا وظیفہ بڑھا کر 5500 روپے کرنے، خشک دودھ، پنیر، کریم پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی اور چینی، کوکنگ آئل، گھی، مشروبات، سگریٹ اور سی این جی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل خواتین، نوجوان نسل اور عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کے نعرے لگاتی رہی ہے اور ان کی انتخابی مہم کا سب ساہم پہلو بھی عام آدمی پر سے ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ کم کرنا تھا۔

اب جب کہ تحریک انصاف اقتدار میں ہے اور آج اس کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کر دیا گیا ہے تو دیکھتے ہیں کہ اس بجٹ میں خواتین اور نوجوان نسل کو کیا کچھ دیا گیا ہے:

  • بجٹ تجاویز کے مطابق ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے خصوصی صحت مند خوارک 
  • 60 لاکھ خوتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاؤنٹ میں وظیفہ دیا جائے گا اور موبائل فون تک رسائی فرائم کی جائے گی
  • 500 کفالتی مراکز کے ذریعہ خواتین اور بچوں کو مفت آن لائن کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی
  • بےنظیر انکم سپورٹ پروگرم میں وظیفہ پانچ ہزار روپے سے بڑھا کے ساڑھے پانچ ہزار کر دیا جائے گا
  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیا کاروبار کرنے والے اور موجودہ کاروبار بڑھانے کے لیے 100 ارب تک کے سستے قرضے دیے جائیں گے
  • نئے گریجوئٹس کو نوکری دینے والے افراد اور اداروں کو ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا جو  نئے گریجوئٹس کی سالانہ تنخواہ  کے حساب سے ہوگا

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت