پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور 41 رنز سے شکست ہوئی۔
آسٹریلیا کے اچھے آغاز کے بعد پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور آسٹریلیا کو 307 پر آوؑٹ کر دیا مگر پاکستانی مڈل آرڈر جم کر نہ کھیل سکا اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
پاکستان کے لیے میچ میں سے مثبت بات محمد عامر کی بولنگ رہی جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آوؑٹ کیا۔
پاکستان کا اگلا میچ 16 جون کو بھارت کے ساتھ مانچسٹر میں ہوگا۔