خواتین کا آٹھواں فٹبال ورلڈ کپ فرانس میں کھیلا جا رہا ہے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ورلڈ کپ 7 جون سے 7 جولائی تک ہو گا۔
جہاں خواتین کے کھیلوں میں شائقین کی دلچسپی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں ورلڈ کپ کے میدان آدھے خالی بھی نظر آ رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کے پہلے 9 میچز میں ڈھائی لاکھ سے شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش تھی مگر صرف ایک لاکھ، 65 ہزار افراد نے سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھا جو کہ گنجائش کا 64 فیصد ہے۔
ابھی تک صرف دو میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں جن میں سے ایک ورلڈ کپ کا پہلا میچ تھا اور دوسرا برازیل اور جمیکا کے درمیان ٹورنامنٹ کے سب سے چھوٹے گراوؑنڈ میں میچ تھا۔
فیفا کی حالیہ پریس ریلیز کے مطابق 52 میں سے صرف 14 میچز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔