پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں تاہم ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی ان کی شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گرش کر رہی ہیں کہ شاہد آفریدی کی اہلیہ کی بہن انتقال کر گئی ہیں جبکہ انہیں انجری کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔
Breaking News :-
— Green Jersey (@GreenJersey365) January 26, 2022
Shahid Afridi's Sister-in-Law Has Passed Away. The QG All-rounder Will Decide On His Participation In PSL Depending On His Recovery .#ShahidAfridi #QuettaGladiators #HBLPSL7 #PSL2022 #cricket pic.twitter.com/vonTKKVVl4
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں کے مطابق شاہد آفریدی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں میں نظر نہیں آئیں گے۔
Shahid Afridi might not be able to able to participate in the initial matches of PSL 7.#PAKvAUS #LevelHai #PSL2022 #BabarAzam #ShahidAfridi pic.twitter.com/CiVgPjWz0m
— Cricket Coder (@cricket_coder) January 26, 2022
ڈیلی اوصاف کی خبر کے مطابق انجری، اہلیہ کی بہن کی وفات اور بچوں کے گھر پر اکیلے ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی نے بائیو سکیور ببل سے نکلے کی درخواست کر دی ہے۔
https://t.co/YYm5pvYh1k#PSL2022: #ShahidAfridi asks to pull out of bio-secure bubble#PCB pic.twitter.com/eZDVM0SAip
— Daily Ausaf Official (@AusafOfficial) January 26, 2022
اس سارے معاملے پر انڈپینڈنٹ اردو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر اعظم خان سے رابطہ کیا تو انہوں سوشل میڈیا پر چلنے ایسی تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے کہ شاہد آفریدی چھوڑ کر چلے گئے مگر ایسا کچھ نہیں وہ ابھی ہوٹل میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا کہ ’انہیں (شاہد آفریدی) کمر کی تکلیف ضرور ہے مگر وہ اب سے نہیں بلکہ طویل عرصے سے ہے اور اسی کے باعث شاہد آفریدی ملتان سلطانز کے لیے کچھ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔‘
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینیجر نے بتایا کہ شاہد آفریدی ایک انجیکشن لگوا کر کھیلتے ہیں جو آج وہ لگوائیں گے اور اس کے بعد دو دن کا آرام ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’ضروری نہیں مگر ہو سکتا ہے کہ شاہد آفریدی صرف پہلے میچ میں آرام کریں اور نہ کھیلیں مگر وہ کہیں نہیں جا رہے اور پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔‘