پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا ترانہ لانچ کر دیا گیا ہے جسے گلوگار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔
پی ایس ایل 7 کے آغاز میں اب تین ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ سکواڈز نے ٹریننگز شروع کر دی ہیں، غیرملکی کھلاڑی آنا شروع ہو گئے ہیں، ایسے میں شائقین کو انتظار تھا تو صرف اس ’ترانے‘ کا۔
پاکستان سپر لیگ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ترانہ پیر یعنی 24 جنوری کو لانچ کر دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر پی ایس ایل اینتھم ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
’آگے دیکھ، جیت سے بھی آگے دیکھ۔‘ کے بول کے ساتھ لانچ ہونے والے گانے میں اردو اور پنجابی زبان کے بول سننے کو ملتے ہیں۔
اگر اس گانے کو ماضی میں لانچ کیے جانے والے گانوں کے مقابلے میں دیکھا جائے تو یہ ’قدرے سلو‘ لگ رہا ہے، اور گانا شروع ہوتے ہی آپ انتظار کرنے لگتے ہیں کہ کب وہ موقع آئے گا جب یہ گانا آپ کو اپنی جگہ سے اٹھ کر جھومنے پر مجبور کرے گا۔
مگر یہ صرف ہماری رائے ہو سکتی ہے، دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اس گانے کا انتظار کرنے والے شائقین اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
نایاب آفریدی نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں بس ٹھیک ہی ہے۔‘ جبکہ فاطمہ مسرور کہتی ہیں کہ ’آئی لوو دس اینتھم، آگے دیکھ۔‘
I LOVE THIS ANTHEM
— Fatima Masroor (@FatimaMasroor56) January 24, 2022
"AGY DEKH" #PSLAnthem
مدثر میمن لکھتے ہیں: ’اس سانگ میں آگے دیکھ کے علاوہ اور کچھ تو سمجھ آیا نہیں ہے۔‘
Is song main Agay Dekh k elawa or kuch to smjh aya nhi hai#PSLAnthem
— Mudasir Memon (@Mudasir15395692) January 24, 2022
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بعض صارفین ایک مرتبہ پھر علی ظفر کے گائے گانے کو یاد کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ کے اب تک ریلیز ہونے والے آفیشل گانوں میں پیر 24 جنوری تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا ’اب کھیل جمے گا‘ ہے جسے علی ظفر نے چار سال قبل گایا تھا اور اسے اب تک 18 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
دوسرے نمبر پر نصیبو لال کا ’گروو میرا‘ ہے جبکہ ویوز کے حساب سے تیسرے نمبر پر ’کھیل دیوانوں کا‘ ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے یوٹیوب پیج پر جاری ہونے والا یہ گانے کے ویوز کہا تک جاتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 7 کے اس گانے کو مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک نے سپانسر کیا ہے۔
Admit it no one can beat his anthem song @AliZafarsays #AgayDekh #PSLAnthem pic.twitter.com/e6dntolvPZ
— Mudassir Hassan (@MudasirWrittes) January 24, 2022
ٹوئٹر پر ابراہیم علی نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’عاطف کا گانا اچھا ہے مگر اسے علی ظفر کے ’اب کھیل جمے گا‘ کو پیچھے چھوڑنے میں کئی سال لگیں گے۔‘
Yeah Atif song is good, but it will take years to beat the level of Ali Zafar in "ab khel jamayga"#PSLAnthem
— Ibraheem Ali (@ibraheemaliiiii) January 24, 2022
محمد عمیر علی کہتے ہیں: ’گانا بہت پسند آیا۔ بیٹ، بول اور پکچرائیزیشن نے انصاف کیا ہے۔‘
اسی طرح صحافی زبیر علی خان لکھتے ہیں کہ ’اب تو گروو میرا بھی اچھا لگنے لگ گیا۔‘