پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔
اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری کی شراکت قائم کی، شرجیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور سمیت پٹیل کو چھکا لگا کر 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
اوپنرز نے کراچی کنگز کو دس اوورز میں 84 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقعے پرمحمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے آئے جنہوں نے پہلی گیند پر شرجیل کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ بابر نے محمد نبی کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن افغانستان سے آئے محمد نبی بھی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔
کراچی کنگز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابراعظم بھی 41 رنز بنانے کے بعد راشد خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈرز عامر یامین اور لوئس گریگوری بھی کچھ خاص کارکرددگی نہ دکھا سکے تاہم دوسرے اینڈ سے جو کلارک نے متاثر کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔
جو کلارک نے 24 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز بھی اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی۔
قبل ازاں آج ہی کے دن پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کا 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 ویں اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 35 کے مجموعی سکور پر چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ردرفورڈ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
شرفین ردرفورڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زلمی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شرفین ردرفورڈ 70 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ بین کٹنگ 26 اور شعیب ملک نے 25 رنزبناکر نمایاں رہے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زلمی کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
الیکس ہیلز کی شاندار ب بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنزکا ہدف 16 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا اور ایک وکٹ سے زلمی کو شکست دی۔
الیکس ہیلز 82 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 25 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔