0 seconds of 1 minute, 45 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
01:45
01:45
 

پاکستان سے زیادہ کہیں اتنا محفوظ محسوس نہیں کیا: رائلی روسو

انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام ’انڈی کی گوگلی‘ میں سابق پاکستانی سپنر مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے رائلی روسو کا کہنا تھا کہ ’میرا پاکستان کا تجربہ نا قابل یقین رہا اور یہاں بہت لطف اندوز ہوا۔‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے بلے باز رائلی روسو نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

پی ایس ایل کے دوران انڈپینڈنٹ اردو کے خصوصی پروگرام ’انڈی کی گوگلی‘ میں سابق پاکستانی سپنر مشتاق احمد سے بات کرتے ہوئے رائلی روسو کا کہنا تھا کہ ’میرا پاکستان کا تجربہ نا قابل یقین رہا اور میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا۔‘

پاکستان کی سکیورٹی کے حوالے سے رائلی روسو کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ کہیں خود کو اتنا محفوظ نہیں محسوس کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ جس نے بھی کیا ہے پی سی بی، پی ایس ایل جس نے بھی آرگنائز کیا ہے، ناقابل یقین کام کیا ہے۔‘

رائلی روسو جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلی تھی۔

انہوں نے 35 گیندوں پر 67 رنز سکور کیے، جس میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

اس میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

رائلی روسو نے اگست 2014 سے اکتوبر 2016 تک جنوبی افریقہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔

وہ 36 ایک روزہ میچوں میں ایک ہزار 239 اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 327 رنز بنا چکے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلز نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف ایک مختصر دورہ تھا، صرف چند ٹی ٹوئنٹی میچز تھے، لہذا اس کا کوئی مطلب نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں پاکستان کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا