کوک سٹوڈیو آغاز سے ہی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ پہلے گانے ’تو جھوم‘ سے لے کر اب تک جو بھی گانے ریلیز ہوئے قریباً سب ہی سوشل میڈیا پر چھائے رہے اور عوام سے پسندیدگی کی سند حاصل کرتے رہے۔
میشا شفیع ہمیشہ کچھ منفرد لے کر آتی ہیں اس لیے مداحوں کو ان کے گانوں کا انتظار رہتا ہے اور اس مرتبہ تو وہ اپنے بھائی کے ساتھ پرفارم کر رہی تھیں تو شائقین ان سے کچھ ’ایکسٹر آرڈنری‘ کی توقع لگائے بیٹھے تھے۔
27 فروری کو کوک سٹوڈیو کا ایسا گانا ریلیز ہوا جس کا شائقین کو بہت شدت سے انتظار تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے بھائی گلوکار فارس شفیع کا گایا گیا گانا ’معزز صارف‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھا گیا اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
اس گانے کو دونوں بہن بھائیوں نے کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر زلفی کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے جب کہ گانے کے بول بھی فارس اور میشا شفیع نے ہی تحریر کیے ہیں۔
سید شہریار انور نامی ٹوئٹر صارف نے گانے کے مرکزی خیال کو اتنا پسند کیا کہ اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’معزز صارف کو عورت مارچ 2022 کا آفیشل اینتھم بنا دیں۔‘
Petition to make this the official anthem of #AuratMarch2022 #MuazizSaarif pic.twitter.com/tbBpVug8jk
— Syed Sheharyar Anwar (@SyedSheharyar10) February 28, 2022
ٹوئٹر صارف عمیر واحدی نے لکھا: ’ہمارے اپنے ڈائنامائٹ بہن بھائی، فارس شفیع اور میشا شفیع۔ انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔‘
Ours' very own, the dynamite siblings, Faris Shafi & @itsmeeshashafi
— Umair Vahidy (@uvahidy) March 1, 2022
Unstoppable!!!https://t.co/uqSrBLQXUl #MuazizSaarif #CokeStudio14
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’باغی روح کو کیسے تم سنبھالو گے۔ میشا شفیع آپ ملکہ ہیں۔ جادوئی گائیکی اور بہت طاقت ور بول۔ کیا عمدہ شاہکار ہے۔‘
Baaghi rooh ko kaise tum sambhaloge ~ @itsmeeshashafi You the QUEEN! Magical vocals with such powerful lyrics! What a masterpiece! #MuazizSaarif #CokeStudioSeason14
— Meh (@AiwainKuchBhi) February 28, 2022
احسن علی نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’کیا خوبصورت گانا ہے۔ مجھے یہ گانا بہت پسند آیا یقیناً انہوں نے جادو تخلیق کیا ہے۔‘
What a beautiful song has came just loving the vibe of the song one of my favourite they had truly created the magic https://t.co/t2wKKS4MR2
— Ahsan Ali (@ahsankhan568) February 27, 2022
#MuazizSaarif #RealMagic #SoundOfTheNation #CokeStudio14
کچھ صارفین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک عام سا گانا ہے۔
ٹوئٹر صارف اقصیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر: ’کیا یہ صرف میں ہوں یا کسی اور کو بھی معزز صارف اس سیزن کا ثانوی نوعیت کا گانا لگا ہے؟
Is it me or anyone else find #MuazizSaarif, a mediocre song of this season ?
— Aqsa (@myselfsquidward) February 28, 2022
یاشار خان نامی انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال تھا کہ کوک سٹوڈیو پاکستان کی عوام کے لیے ہے مگر ’معزز صارف‘ کی ٹارگٹڈ آڈینس کون ہیں؟ یہ گانا آدھا ریپ انگلش میں ہے اور وہ بھی بالکل بے معنی۔ مایوس کن۔
I thought #cokestudio was for the masses of Pakistan, so towards whom is the latest #MuazizSaarif targeted?
— Yashar Khan (@ayasharkhan) February 28, 2022
Half of the song is in rap English and that too meaningless. Disappointed stuff. #CokeStudio14