مارچ کے آخر تک پورے پاکستان کی ہیلتھ انشورنس ہوگی: عمران خان

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے اور قومی خزانے میں زیادہ پیسے آنے کی وجہ سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ اور 10 روپے کمی کی گئی ہے۔‘

وزیر اعظم عمران خان کا منگل کو کہنا ہے کہ ’اس مہینے کے آخر تک سارے پاکستان کے تمام خاندانوں کے پاس 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس آجائے گی، کسی بھی ہسپتال میں جاکر اپنا علاج کرا سکتے ہیں۔‘

اسلام آباد میں بلاسود قرضے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہری جتنا ٹیکس دیں گے وہ اسے قوم کے متوسط طبقے پر لگائیں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے اور قومی خزانے میں زیادہ پیسے آنے کی وجہ سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب پانچ اور 10 روپے کمی کی گئی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ اپنا گھربنانے کے لیے 20 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا گھر بنا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں کچی آبادیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، لاہور میں بھی کچی آبادیاں بڑھ گئی ہیں، بلا سود قرضہ اس لیے دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

وزیر اعظم کا کہنا نے ہنر سیکھنے اور ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا تاکہ پاکستان کے لوگ اپنا کاروبار کرسکیں۔ ان کے مطابق حکومت کے پاس اتنے وسائل اور ملازمتیں کبھی بھی نہیں ہوں گی کہ وہ سب کو روزگار فراہم کرسکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا: ’ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ 441 ارب روپےکا ہدف عبورکرتےہوئے ٹیکس وصولیوں میں 28.5 فیصد کا ٹھوس اضافہ کیا ہےجو ماہانہ نموکےاعتبار سے30 فیصد سے بھی زائد ہے۔

آج کی تقریب میں بھی عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عمران خان کے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں کمی کو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہیں۔

جبکہ آج اپنے خطاب میں قیمتوں میں کمی کو وزیراعظم نے حکومت کی آمدنی کی وجہ قرار دیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان