زمین جیسے دو سیارے دریافت

زمین جیسے ان دو سیاروں کا سورج ’ ٹیگارڈنز سٹار‘ ہم سے صرف 12.5 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

AFP  / NASA/ESA/STSCI/J. DE WIT (MIT

جرمن سائنسدانوں نے زمین جیسے دو سیارے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں زندگی کا وجود ممکن ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے غیردریافت شدہ رہنے والے زمین جیسے دو سیارے ہمارے نظام شمسی کے قریب واقع نظام شمسی میں چھپے ہوئے ہیں۔

زمین جیسے ان دو سیاروں کا سورج ’ ٹیگارڈنز سٹار‘ ہم سے صرف 12.5 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یہ سورج چھوٹے اور کم روشن ترین معلوم سیاروں میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے سورج اور زمین جیسے دو سیاروں کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

بہت زیادہ تاریک ہونے کی وجہ سے ہمارے اتنے قریب ہونے کے باوجود اس سورج کا صرف 2003 میں پتا لگایا گیا تھا۔ یہ نسبتاً پرسکون جگہ ہے جس میں شمسی شعلے اور اس طرح کی کوئی دوسری سرگرمی نہیں ہے جو ہر اس شے کو تباہ کر دے جو اس کے قریب رہنے کی کوشش کرے۔

اب ان سائنسدانوں نے جو کم روشن سورج  کا مطالعہ کر رہے ہیں کہا ہے کہ دو ایسے سیارے اس سورج کے گرد چکر لگا رہے ہیں جو بڑی حد تک ہماری زمین سے ملتے ہیں۔ ان سیاروں کا ماحول زندگی کے وجود کے لیے بے حد سازگار ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق دو سیاروں میں سے ایک اب تک دریافت ہونے والے سیاروں کے مقابلے میں  ہماری زمین سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ مشابہت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ زمین کے مقابلے میں اس کا حجم کتنا ہے اور اس کا درجہ حرارت کیا ہے۔

محققین کو اب تک صرف سیارے کی کم از کم  مقدار مادہ کا ہی پتہ چل سکا ہے۔ سیارہ کتنا بڑا ہے ؟ یہ پتا نہیں چل سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محققین کے مطابق اس سیارے پر بہتا ہوا پانی اور چٹانی دنیائیں پائی جا سکتی۔ سائنسدان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان چٹانی دنیاؤں کے بارے میں جاننا کتنا باقی ہے؟ اس وقت تک کے اعدود و شمار کی بنیاد محض اندازوں پر ہے۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ نئے دریافت ہونے والے سیارے کی سطح پرماحول کے معتدل ہونے کا امکان 60 فیصد ہے۔ وہاں کے درجہ حرارت کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کم و بیش زمین کے جیسا ہے۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف گوٹنجن میں انسٹی ٹیوٹ آف آسٹروفزکس سے وابستہ  اور تحقیقی رپورٹ کے سرکردہ مصنف ماتھیاس زیکمیسٹر نے بیان میں کہا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے دونوں سیارے ہمارے نظام شمسی کے اندر موجود سیاروں سے مشابہت رکھتے ہیں اور زمین سے کچھ ہی زیادہ وزنی ہیں۔ یہ سیارے اس نام نہاد زون میں واقع ہیں جہاں زندگی ممکن ہے اور پانی مائع حالت میں ہے۔

سائنسدان ان سیاروں کے سورج کو دوربین کے ذریعے زمین سے دیکھ سکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس کا مزید مشاہدہ جاری رکھیں گے۔

اس ستارے کی سطح پرسرگرمی اور اس کے ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ سیاروں پر موجود ماحول کے بارے میں جانا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس