بھارت کو 56 سیکنڈز میں ہرایا مگر عمران خان نے پوچھا تک نہیں: احمد

یوم کشمیر پر سنگاپور میں بھارتی حریف کو 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کرنا کوئی مذاق نہیں: مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر احمد مجتبیٰ۔

پانچ فروری کو یوم کشمیر پر سنگاپور میں اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر اپنی فتح کو کشمیریوں کے نام کرنے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبیٰ ’وولورائن‘ کو شکوہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فون کرکے انہیں مبارک نہیں دی۔

احمد نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’بھارت کو شکست دے کر واپس آیا تو سوچا زبردست استقبال ہوگا اور عمران خان، جو خود سپورٹس مین ہیں، مجھے بلا کر شاباشی دیں گے، مگر انہوں نے تو فون تک نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں امید کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو مجھے تمغہ امتیاز دیا جائے گا کیوں کہ میں نے بھارت کو شکست دی ہے۔ یہ اتنا آسان بھی نہیں، بہت پریشر ہوتا ہے، میں نے 56 سیکنڈز میں بھارت کو ناک آؤٹ کیا، یہ کوئی مذاق نہیں۔‘

احمد نے اپنے بھارتی حریف راہول عرف کیرالا کروشر کو مقابلے کے دوران صرف 56 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔  انہوں نے اب تک 13 انٹرنیشنل فائٹس میں حصہ لیا ہے، جن میں سے 10 میں فتح حاصل کی۔ 

 کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی بجائے اس خطرناک کے انتخاب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کھیل انہیں شروع سے ہی پسند ہے، اس لیے انہوں نے یہ کھیل چنا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل