’ہاؤس آف دا ڈریگن‘: ’گیم آف تھرونز‘ کا پریکوئل کب نشر ہوگی؟

یہ کہانی ’گیم آف تھرونز‘ کے واقعات سے 200 سال قبل ہاؤس آف ٹارگیرین کے زوال کے آغاز اور اس کے بعد خانہ جنگی کی داستان بیان کرتی ہے۔

’ہاؤس آف دا ڈریگن‘ میں پیٹرک کونسڈین کنگ ویزریس ٹارگیرین اور میٹ سمتھ بادشاہ کے چھوٹے بھائی اور تخت کے ممنکہ وارث شہزادہ ڈیمن ٹارگیرین (تصویر: ایچ بی او)

’گیم آف تھرونز‘ کے شائقین جلد ہی اس خیالی سرزمین میں طاقت کی جدوجہد کے بارے میں ایک نئی سیریز دیکھ سکیں گے۔

مشہور زمانہ ’گیم آف تھرونز‘ ٹی وی سیریز HBO فلم اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگراموں میں سے ایک تھی، جو 2011 سے 2019 تک نشر ہوئی۔ 

اگرچہ یہ سیریز کافی تنقید کے ساتھ ختم ہوئی لیکن اب بھی دنیا بھر میں اس کے بہت سے مداح موجود ہیں۔

مصنف جارج آر آر مارٹن کی کتابوں پر مبنی ’گیم آف تھرونز‘ دنیا کی مقبولیت ترین ٹی وی سیزیز میں ہے۔ 

اب اس کا پریکوئل ’ہاؤس آف دا ڈریگن‘ سیزیز کی صورت میں بنایا جا رہا ہے جو 2018 میں شائع ہونے والے مارٹن کے ناول ’فائر اینڈ بلڈ‘ پر مبنی ہے۔

یہ کہانی ’گیم آف تھرونز‘ کے واقعات سے 200 سال قبل ہاؤس آف ٹارگیرین کے زوال کے آغاز اور اس کے بعد خانہ جنگی کی داستان بیان کرتی ہے۔ 

’ہاؤس آف دا ڈریگن‘ کب نشر ہونا ہے؟

اس سیریز کی پہلی قسط اس سال 21 اگست کو HBO Max پر نشر کی جائے گی۔ 

سیریز کی 10 قسطیں ہیں تاہم ایچ بی او کی جانب سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ’ہاؤس آف دا ڈریگن‘ کے کتنے سیزن ہوں گے اور ہر سیزن کتنی قسطوں پر مشتمل ہوگا۔ 

تاہم خیال ہے کہ ’ہاؤس آف دا ڈریگن‘ کے بھی کم از کم تین سیزن ہوں گے۔

کاسٹ میں کون کون ہے؟

سیریز میں برطانوی اداکار پیٹرک کونسڈین کنگ ویزریس ٹارگیرین کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایما ڈارسی ان کی پہلی بیٹی شہزادی رینیرا ٹارگیرین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیریزمیں میٹ سمتھ نے بادشاہ کے چھوٹے بھائی اور تخت کے ممنکہ وارث شہزادہ ڈیمن ٹارگیرین کا کردار ادا کیا ہے۔ 

اولیویا کک نے ایلیسنٹ ہائی ٹاور کا کردار ادا کیا، اور ریز ویدرسپون نے ان کے والد اوٹو ہائی ٹاور کا کردار ادا کیا ہے، جو بادشاہ کے خاص مشیر ’کنگز ہینڈ‘ ہیں۔

کہانی کا موضوع کیا ہے؟

یہ کہانی ’گیم آف تھرونز‘ کی مہم جوئی کا تسلسل ہے، جو ٹارگیرین خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے۔ 

سیریز کنگ ویزریس کی کہانی سے شروع ہوتی ہے، جو آئرن تھرون پر بیٹھا ہے اور اس کی بیٹی رینیرا اگلی جانشین ہے، لیکن یہ معاملہ ویسٹروس میں تنازعے کی طرف جاتا ہے کیونکہ ہر کوئی اس فیصلے سے خوش نہیں ہے۔

جارج آر آر مارٹن نے اپنے بلاگ میں لکھا: ’میں نے ہاؤس آف دا ڈریگن کی ایڈیٹنگ میں کچھ دوسری اقساط دیکھی، اور میں پچھلی اقساط سے اتنا ہی خوش تھا۔ [پروڈیوسرز] رائن [کنڈل] اور میگئل [ساپوچنک] اور اداکار اور ان کی ٹیم شاندار کام کر رہی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’مجھے لگتا ہے کہ آپ میں سے جو پیچیدہ، متضاد کرداروں کو پسند کرتے ہیں وہ اس سیریز کو پسند کریں گے۔ یقینی طور پر بہت سے ڈریگن اور لڑائیاں ہوں گی، لیکن کہانی کا بنیادی ستون انسانی تنازع، محبت اور نفرت ہے۔‘

کیا اس سیریز میں ’گیم آف تھرونز‘ کے کوئی ستارے ہوں گے؟

یہ دیکھتے ہوئے کہ اس سیریز کے واقعات ’گیم آف تھرونز‘ سے برسوں پہلے رونما ہوئے ہیں، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ہم اس سیریز میں ’گیم آف تھرونز‘ کے مانوس چہرے دیکھیں گے۔ لیکن سٹارک، لینیسٹر اور بریٹن خاندانوں کے حوالے موجود ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی