گیم آف تھرونز کا ہیرو صحت کے مسائل سے دوچار

معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے ہیرو کٹ ہیرنگٹن نے صحت یابی کے ایک مرکز میں داخلہ لے لیا ہے تاکہ شراب اور ذہنی دباؤ سے جڑے اپنے ’چند ذاتی مسائل‘ پر توجہ دے سکیں۔

32 سالہ اداکار   کٹ ہیرنگٹن کو ایچ بی او کی اس سیریز میں ’جان سنو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے(اے ایف پی)

معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے ہیرو کٹ ہیرنگٹن نے صحت یابی کے ایک مرکز میں داخلہ لے لیا ہے تاکہ شراب نوشی اور ذہنی دباؤ سے جڑے ’چند ذاتی مسائل‘ پر توجہ دے سکیں۔ دوسری جانب مداحوں کی جانب سے انہیں حمایت کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

لندن میں پیدا ہونے والے 32 سالہ اداکار کو ایچ بی او کی اس سیریز میں ’جان سنو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک ماہ سے امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں پرائیو سویس (Privé-Swiss) نامی مہنگے مرکز میں زیرعلاج ہیں۔

اداکار کے ایک نمائندے نے اپنے بیان میں کہا کہ کٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کام میں اس وقفے کو صحت یابی کے مرکز میں گزاریں۔ ان کے مطابق شراب اور ذہنی دباؤ نے انہیں ’بری طرح متاثر کیا تھا۔‘

گذشتہ ماہ اپریل میں ایسکوائر میگزین سے بات کرتے ہوئے کٹ ہیرنگٹن نے بتایا تھا کہ جان سنو کے آخری سین ریکارڈ کرنے کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا: ’شوٹنگ کے آخری دن میں ٹھیک تھا۔۔۔ لیکن پھر میں اپنے آخری سین کرنے گیا تو میری حالت خراب ہونے لگی۔‘

 

جیسے ہی ان کی خرابی صحت کی خبر پھیلی لوگوں نے سوشل میڈیا پر مدد کی پیشکش شروع کردی۔ بعض نے انہیں اپنی بیماری پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے وقت دینے کی بات کی۔ ان میں گریگ جیمس بھی شامل تھے۔

 

دیگر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

کٹ کا سیریز میں اختتام کافی دکھ بھرا رہا۔ بادشاہ بنتے بنتے وہ واپس وہیں لوٹ گئے جہاں سیریز کے آغاز میں تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن