کراچی: علم الاعداد کے حساب سے خوشبو بیچنے والی دکان

اس دکان میں آنے والے گاہک کا نام پوچھا جاتا ہے اورعلم الاعداد کی مدد سے نام کے حساب سے مخصوص خوشبو فراہم کی جاتی ہے۔

دکان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ پورے پاکستان میں نام پوچھ کر کوئی خوشبو نہیں دیتا۔ (تصویر: سکرین گریب) 

کراچی کے گنجان آباد علاقے گلستان جوہر میں پچھلی دو دہائیوں سے ملک گیر شہرت رکھنے والے ’پرفیوم چوک‘ میں ایک دکان میں خوشبو خریدار کا نام پوچھ کر فروخت کی جاتی ہے۔

دکان میں آنے والے گاہک کا نام پوچھا جاتا ہے اورعلم الاعداد کی مدد سے نام کے حساب سے مخصوص خوشبو فراہم کی جاتی ہے۔

دکان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ پورے پاکستان میں نام پوچھ کر کوئی خوشبو نہیں دیتا۔ بزرگوں کی خدمت کی ہے تو یہ علم حاصل ہوا ہے۔ پاکستان بھر سے لوگ پرفیوم چوک سے خریداری کرنے آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’1999 میں جب کام کا آغاز کیا تو یہاں کچرا کنڈی ہوا کرتی تھی۔ ابتدا میں خالی بوتلیں رکھ کر بیٹھا کیونکہ پیسے نہیں تھے لیکن آہستہ آہستہ تمام پریشانیوں کا سامنا کرتے کرتے یہاں تک پہنچ گیا۔ پرفیوم چوک ہر کم آمدنی والوں سے لے کرخوشحال لوگوں تک کے لئے خوشبوؤں کی ورائٹی موجود ہے۔ ایک عام شخص سو روپے خرچ کرکے خوشبو خرید سکتا ہے۔‘

دکان کے مالک کہتے ہیں کہ پہلے جو لوگ ان سے پرفیوم خریدنے آتے تھے اوراب ان کے جوان بچے بھی یہیں سے پرفیوم خریدتے ہیں۔ عیدوں کے موقع پر پرفیوم کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ تقریباً 70 فیصد لوگ عید پرخوشبو خریدتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا