جنوبی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر آپریشن کے منڈلاتے بادل

جنوبی وزیرستان میں ذمے داریاں ادا کرنے والے ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ محسود قبیلے کے گرینڈ جرگے کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ان کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی قیاس آرائیوں کے بعد گذشتہ روز ٹانک میں محسود قبیلے کا گرینڈ جرگہ ہوا۔

جرگے نے 33 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

کمیٹی نے دونوں فریقین سے ایک ماہ کی جنگ بندی کی بھی درخواست کی ہے۔

تاہم مقامی قبائل نے ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظرعلاقہ خالی کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں صحافی گوہر محسود نے 10 مئی کو ایک ایز لائیو ریکارڈ کیا جس میں مقامی صحافی اور افراد سے موجودہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا