پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا.
جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں عامر خان نے لکھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آ چکا ہے۔
It’s time to hang up my gloves.
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 13, 2022
I feel blessed to have had such an amazing career that has spanned over 27 years.
I want to say a heartfelt thanks and to the incredible teams I have worked with and to my family, friends and fans for the love and support they have shown me. pic.twitter.com/VTk0oxVjp2
انہوں نے مزید کہا: ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے 27 سال پر محیط ایک حیرت انگیز کیریئر ملا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان شاندار ٹیمز کا جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا ان کی محبت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘
35 سالہ عامر خان نے رواں سال فروری میں مانچسٹر میں کیل بروک کے خلاف چھٹے راؤنڈ میں فائٹ ہارنے کے بعد باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دیا تھا۔
اس میچ میں شکست کے بعد ان سے ایک رپورٹر نے پوچھا تھا کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟ جس کے جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے کہتا رہا ہوں کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کر بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لوں۔‘
باکسر کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے میں نے اپنی امید سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میں 17 سال کی عمر میں اولمپکس کا حصہ تھا اور 22 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹائٹل جیت چکا تھا۔ میں بہت لمبے عرصے سے کھیل میں ہوں اور اب میری عمر زیادہ ہو گئی ہے۔
عامر خان کی زندگی رِنگ اور رِنگ سے باہر تنازعات سے بھری رہی ہے۔ ان کی اپنی اہلیہ فریال سے کشیدگی گھریلو جھگڑوں سے شروع ہو کر علیحدگی تک جا پہنچا تھی۔