فرانس میں قطری سفارت خانے کے باہر جھگڑا، سکیورٹی گارڈ ہلاک

فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے کے لیے کام کرنے والا ایک گارڈ وہاں موجود ایک شخص کے ساتھ جھگڑے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

23 مئی 2022 کی اس تصویر میں فرانسیسی پولیس اہلکار پیرس میں واقع قطری سفارت خانے کے باہر موجود ہیں(اے ایف پی)

فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے کے لیے کام کرنے والا ایک گارڈ وہاں موجود ایک شخص کے ساتھ جھگڑے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ’سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت سے متعلق صورتحال تاحال واضح نہیں ہے اور اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔‘ 

واقعے کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں کے قریب موجود ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گارڈ اور اس شخص کے درمیان جھگڑا مرکزی پیرس میں موجود سفارت خانے کے سامنے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تاحال اس واقعے میں کسی ہتھیار کے استعمال کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فرانس کے پراسیکیوٹر دفتر نے مزید بتایا ہے کہ ایک شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق ’تصدیق کی جاتی ہے کہ اس قتل کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔‘

دوسری جانب العربیہ انگلش نے ذرائع کے حوالے سے روپرٹ کیا ہے کہ ’یہ واقع دہشت گردی سے منسلک نہیں لگتا۔‘

جبکہ العربیہ انگلش کے مطابق مشتبہ شخص نے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس میں سکیورٹی گارڈ گھونسہ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ