سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایک خط میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے متعلق مزید معلومات طلب کرتے ہوئے کہا ہے وہ اس کو خریدنے کا معاہدہ ختم کر سکتے ہیں۔
وہ بار بار کہتے رہے ہیں کہ اس سائٹ پر اس سے کہیں زیادہ سپیم اور جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیں، جس کا وہ اعتراف کر چکی ہے۔
اب انہوں نے اپنے چیف لیگل آفیسر کے ذریعے ٹوئٹر کو خط لکھ کر مزید معلومات طلب کی ہیں کہ پلیٹ فارم پر موجود کتنے اکاؤنٹس اصل میں حقیقی ہیں۔
ٹوئٹر نے پیشکش کی ہے وہ تحریری طور پر یا ایلون مسک سے بات کرکے اپنے جانچ کے طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔
لیکن ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ٹوئٹر کے ٹیسٹنگ طریقہ کار کو ’ناکافی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود ٹیسٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ٹوئٹر کا نجی ڈیٹا دیا جائے تاکہ وہ اپنا تجزیہ کر سکیں۔ اور اشارہ دیا کہ اگر وہ مطمئن نہیں ہوئے تو وہ ٹوئٹر کی خریداری سے پیچھے ہٹ کر اس معاہدے کو مکمل طور پر منسوخ کر سکتے ہیں۔
ان کے نمائندے نے لکھا کہ اگر یہ کمپنی ایلون مسک کی طلب کردہ معلومات فراہم نہیں کرتی ہے تو وہ سمجھیں گے کہ وہ ’ان کے معلومات کے حقوق کے خلاف مزاحمت‘ اور ’اسے روکنے‘ کی کوشش کر رہی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ ڈیٹا حوالے کرنے سے انکار کو ’انضمام کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی‘ سمجھیں گے اور اس طرح ان کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کا حق ہوگا۔
بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں مزید معلومات مانگنے کے پیچھے، معاہدہ ختم کرنے یا قیمت میں کمی پر دوبارہ بات چیت کرنے کے محرکات ہیں۔
ایلون مسک کی ابتدائی پیشکش کے بعد سے سٹاک مارکیٹ میں ٹوئٹر اور ایلون کی اپنی سپیس ایکس اور ٹیسلا سمیت مختلف ٹیک کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
اگرچہ سپیس ایکس کمپنی کے مالک نے قیمت میں ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ کیا ہے، انہوں نے عوامی طور پر خاص طور پر سپیم یا جعلی اکاؤنٹس کے اندازے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
اسی طرح نئے خط میں بھی سپیم اور جعلی اکاؤنٹ کے تخمینے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
© The Independent