پائلٹ کے پاسپورٹ بھولنے پر امریکہ سے چین کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

امریکہ سے چین کے لیے روانہ ہوئی ایک پرواز کو آخری لمحے پر راستہ بدلنا پڑا اور سان فرانسسکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔

فلائٹ ریڈار 24 کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، بوئنگ 787-9 طیارہ لاس اینجلس سے بحرالکاہل کی طرف پرواز کرتا رہا، پھر اچانک واپس مڑا اور کیلی فورنیا واپس آ گیا (یونائیٹڈ ایئر لائن/ فیس بک)

امریکہ سے چین کے لیے روانہ ہوئی ایک پرواز کو آخری لمحے پر راستہ بدلنا پڑا اور سان فرانسسکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔

فلائٹ یو اے 198، جس میں 257 مسافر سوار تھے، ہفتہ 22 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، سفر 13 گھنٹے 30 منٹ طویل تھا اور منزل شنگھائی تھی۔

لیکن پرواز کے تقریباً دو گھنٹے بعد، طیارے نے ایک بڑا یو ٹرن لیا اور سان فرانسسکو میں لینڈ کیا، جو کہ روانگی کے مقام سے مزید شمال کی جانب واقع ہے، اور یہ لینڈنگ شام پانچ بجے سے تھوڑی دیر پہلے ہوئی۔

فلائٹ ریڈار 24 کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، بوئنگ 787-9 طیارہ لاس اینجلس سے بحرالکاہل کی طرف پرواز کرتا رہا، پھر اچانک واپس مڑا اور کیلی فورنیا واپس آ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واقعے کے بعد، ایک مسافر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا: یو اے 198 نے سان فرانسسکو کا رخ کیا کیونکہ پائلٹ پاسپورٹ لانا بھول گیا؟ اب چھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہو چکی ہے۔ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔ یونائیٹڈ، اس بدانتظامی کا کیا معاوضہ دیں گے؟‘

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک ترجمان نے جواب دیا: ’ہم اس غیر متوقع سفر کی رکاوٹ پر دلی معذرت خواہ ہیں‘ اور مسافر کو ایک ایجنٹ کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

اس پر مسافر نے مزید کہا: ’تمام مسافروں کو معاوضہ دیا جانا چاہیے‘ جس پر ایئرلائن نے انہیں معاوضے کی درخواست دینے کا لنک فراہم کیا۔

ویو فرام دی وِنگ نامی ٹریول ویب سائٹ کے مطابق، اس واقعے کے دوران مسافروں کو ایئرلائن کی طرف سے یہ پیغام موصول ہوا: ’آپ کی پرواز کو سان فرانسسکو کی طرف موڑا گیا ہے کیونکہ عملے سے متعلق ایک غیر متوقع مسئلہ سامنے آیا جس کے لیے نئے عملے کی ضرورت ہے۔

’جب نیا عملہ پہنچے گا، ہم آپ کو جلد از جلد شنگھائی روانہ کریں گے۔ ہم اس پریشانی پر خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور آپ کے صبر کی قدر کرتے ہیں۔‘

ویب سائٹ کے مطابق، مسافروں کو سان فرانسسکو پہنچنے پر 15 ڈالر (تقریباً 11.57 پاؤنڈ) کے کھانے کے ووچر دیے گئے۔

بعد ازاں، سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لیے ایک اور پرواز اسی رات نو بجے روانہ ہوئی، اور ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، یہ پرواز 12 گھنٹے سے زائد سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے سے پہلے شنگھائی پہنچی۔

دی انڈیپنڈنٹ کو دیے گئے ایک بیان میں، یونائیٹڈ ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا: ’ہفتے کو، یونائیٹڈ کی پرواز 198 جو لاس اینجلس سے شنگھائی جا رہی تھی، سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں اس لیے اتری کیونکہ پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔

’ہم نے عملہ کا ایک نیا رکن مقرر کیا تاکہ ہمارے مسافروں کو اسی شام ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔ مسافروں کو کھانے کے ووچرز اور معاوضہ دیا گیا۔‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی پرواز کو پائلٹ کے پاس ضروری سفری دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے خلل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

 2019 میں، ویت نام سے روانہ ہونے والی ایک پرواز کو 11 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جب ٹی وے ایئر کے ایک پائلٹ نے اپنا پاسپورٹ کھو دیا تھا۔

یہ پرواز ہو چی منہ سٹی سے انچیون، جنوبی کوریا روانہ ہونے والی تھی، لیکن پاسپورٹ گم ہونے کے باعث پائلٹ ایئر پورٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔

تمام 160 مسافروں کو رات بھر انتظار کرنا پڑا یہاں تک کہ ایئرلائن نے ایک متبادل پائلٹ تلاش کیا جو انہیں منزل تک لے جا سکے۔

ایئرلائن نے مسافروں کے لیے ہوٹل میں قیام کا بندوبست کیا اور ناشتہ فراہم کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ پائلٹ کے خلاف تاخیر کی وجہ سے تادیبی کارروائی بھی زیرِ غور لائی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ