محمد نواز کا جادو چل گیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

محمد نواز نے دوسرے میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (اے ایف پی)

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 122 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

پاکستان کی فتح میں سپنر محمد نواز اور نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے چار جبکہ محمد وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ابتدائی وکٹ صرف چار کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد بروکس اور مائر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں عمدہ بلے کی اور 67 رنز بنائے تاہم مائر کی ایک غیرضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں محمد وسیم جونیئر یہ پارٹنرشپ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولنگ کا سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مائر اور بروکس ہی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کے علاوہ شاداب خان دو اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز سکور کیے تھے۔

کپتان بابر اعظم اور گذشتہ کئی میچوں سے عمدہ فارم میں دکھائی دینے والے امام الحق نے ایک بار پھر پاکستان کو شاندار آغاز فراہم کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 120 رنز جوڑے۔

بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ایک اور سینچری سکور کرنے میں تو ناکام رہے تاہم انہوں نے امام الحق کے ہمراہ نصف سنچری ضرور سکور کی اور 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

امام الحق نے بھی ایک اور نصف سنچری بناتے ہوئے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم اس کے بعد پاکستانی لائن اپ میں بھی دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر سپنر ہی رہا۔ عقیل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہی اتوار کو کھیلا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ