ایک بھارتی خاتون کو ٹک ٹاک موبائل ایپ کی مدد سے نہ صرف تین سال سے لاپتہ شوہر مل گیا بلکہ یہ بھی آشکار ہوا کہ اُن کے شوہر کسی ٹرانس جینڈر خاتون کے ساتھ رشتے میں ہے۔
نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق 2016 میں سریش اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ان کی بیوی نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی لیکن پولیس انھیں تلاش کرنے میں ناکام رہی۔
تاہم تین سال بعد خاتون کے ایک رشتہ دار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں سریش کسی ٹرانسجینڈر خاتون کے ساتھ دکھائی دیے۔
خاتون نے ویڈیو میں موجود شخص کی بطور اپنے شوہر تصدیق کی اور پولیس کو آگاہ کیا، جس پر پولیس نے مقامی خواجہ سرا برادری کی مدد سے سریش کا پیچھا کیا اور انھیں ہوسر شہر میں ڈھونڈ نکالا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے جوڑے سے ’پوچھ گچھ‘ کی اور انھیں ’ایک ساتھ‘ گھر واپس بھیج دیا۔
ٹک ٹاک بھارت میں بہت زیادہ مشہور ہے اور اندازا اس کے 120 ملین صارفین ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ کو بھارت میں فحش مواد شیئر کرنے کے خدشات کے پیش نظر اپریل میں بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم ایک ہفتے بعد ہی ایپ کے چینی ڈیویلپر کی جانب سے اپیل کے بعد اس پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔
© The Independent