اب سیاح کینیڈا کی مشہور نیاگرا آبشار کے ایسے مناظر دیکھ پائیں گے جو پہلے نظر نہیں آتے تھے کیوں کہ اس سے منسلک سو سال پرانی ایک سرنگ کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
یہ سرنگ نیاگرا پارکس پاور سٹیشن سے شروع ہوتی ہے اور سیاحوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں سے وہ آبشار کے اندرونی مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
ایک صدی تک کینیڈا کی نیاگرا پاور کمپنی نے اس جگہ پر بڑی پن چکیوں اور دیگر مشینری کے استعمال سے بجلی پیدا کی ہے۔
آج یہ ایک ایسی جگہ بن چکی ہے جہاں سیاح اس کی تاریخ جان سکتے ہیں۔
سیاح شیشے کے بنے برقی پلیٹ فارم کے ذریعے 55 میٹر تک اندر جا سکیں گے اور پھر پیدل راستے سے اس جگہ پہنچیں گے جہاں سے انہیں نیاگرا آبشار کا شور سنائی دے گا۔
نیاگرا آبشار کی یہ سرنگ یکم جولائی سے سیاحوں کے لیے کھولی جا رہی ہے۔