کیا واقعی آئیوری کوسٹ کے صدر حج کے دوران سڑک پر سوئے؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس میں افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر نے ذاتی خرچے پر اور بغیر پروٹوکول کے حج کیا، تاہم ایسا نہیں ہے۔

27 اپریل کو سعودی گزٹ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں آئیوری کوسٹ کے صدر حسن واتارا عمرہ  ادا کر رہے ہیں (سعودی گزٹ)

پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا کی ہے جنہوں نے سرکاری پروٹوکول کے بغیر اور اپنے ذاتی خرچے پر حج کیا اور باقی عازمین حج کے ساتھ سڑک پر سوئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر میاں افتخار حسین نے گذشتہ رات ٹویٹ کی جس میں انہوں نے یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا: ’افریقی جمہوریہ آئیوری کوسٹ کے صدر حسن واتارا حج کی ادائیگی کے دوران ہم وطنوں کے درمیان فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ صدر نے حج کے لیے اپنے ریاستی فنڈز استعمال کرنے سے انکار کر دیا اور عالمی رہنما ہونے کے باعث ملنے والے سعودی پروٹوکول سے بھی انکار کر دیا۔

کچھ اور صارفین نے بھی اس حوالے سے ٹویٹس کیں۔

اس حوالے انڈپینڈنٹ اردو نے آن لائن تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے رواں سال حج نہیں کیا۔

سعودی عرب میں افواہوں اور غلط معلومات کے روک تھام کے لیے کام کرنے والے آزاد اینٹی ریومرز کمیشن نے جوابی ٹویٹ کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادارے نے کہا کہ ’آئیوری کوسٹ کے صدر کا سعودی پروٹوکول سے انکار‘ کے عنوان سے شیئر کی جانے والی تصویر کے بارے میں معلومات درست نہیں۔  

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’صدر حسن واتارا نے خادم حرمین شریفین کی دعوت پر 2018 میں اپنی نجی سکیورٹی کے ساتھ حج کیا تھا اور وٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی جانے والی تصویر ان کی نہیں۔‘

ادارے نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ صدر واتارا نے سعودی پروٹوکول سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی وہ اپنے ذاتی خرچے پر آئے۔

سعودی گزٹ کے مطابق صدر واتارا نے رواں سال اپریل میں عمرہ ادا کیا تھا اور مسجد نبوی کا دورہ بھی کیا۔

صدر واتارا نے اپریل میں سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی۔ 

یہ تصویر شیئر کرنے پر کچھ صارفین نے میاں افتخار حسین کی تصیح کی۔

افتخار احمد نامی صارف نے لکھا: ’یہ صدر واتارا نہیں۔‘

بلال حسین نے لکھا کہ یہ آئیوری کوسٹ کے صدر کی تصویر نہیں۔

 

 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا