مریم نواز کا وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

منڈی بہاوالدین میں خطاب میں مریم نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کے بعد ’نواز شریف کو ایک منٹ بھی جیل میں رکھنا جرم ہے۔‘

انہوں نے عوام سے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’نواز شریف کو رہا کرو‘ کے نعرے بھی لگوائے(بشکریہ پاکستان مسلم لیگ ن)

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام پر قیامت  توڑنے والے استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔‘

پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں اتوار کو رات گئے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانے پر سزا ملی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی جانب سے منظر عام پر لائے گئی مبینہ ویڈیو کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ’ نواز شریف کو اللہ نے سر خرو کیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جج خود بول پڑے کہ ان کو ’اس حد تک بلیک میل کیا گیا‘ کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور ہوگئے۔ 

مریم نواز نے کہا: ’کل جو نواز شریف کی بے گنائی کی گواہی آئی ہے اس کے بعد ایک منٹ بھی ان کو جیل میں رکھنا جرم ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف ’دوبارہ وزیراعظم بنیں گے بلکہ طاقتور وزیراعظم بنیں گے۔‘

انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی لیکن دیکھو آج جگہ جگہ جلسہ ہو رہا ہے۔‘

 

انہوں نے عوام سے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’نواز شریف کو رہا کرو‘ کے نعرے بھی لگوائے اور خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’عوام پر مہنگائی کی قیامت توڑنے والے استعفی دو اور گھر جاؤ۔‘

بعد میں مریم نواز نے عوام سے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کےنعرے بھی لگوائے اور کہا کہ قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگا دی گئی ہے، ’تو کیا عوام کی زبانوں پر پابندی عائد کرو گے؟‘

جلسے کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ میں اپنے خطاب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

 

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست