افغانستان: شپگیزہ کرکٹ لیگ کا آج سے آغاز

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے زیر اہتمام شپگیزہ کرکٹ لیگ ایک سالانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو افغانستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

تین جون 2017 کی اس تصویر میں افغانستان کے سپنر راشد خان اور بلے باز محمد نبی ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی کے دوران (فائل فوٹو: اے ایف پی)

شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 18 جولائی یعنی آج سے پانچ اگست تک کھیلی جائے گی، جس میں آٹھ ٹیموں کے درمیان 32 مقابلے ہوں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے زیر اہتمام شپگیزہ کرکٹ لیگ ایک سالانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے، جو افغانستان میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

ٹورنامنٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 2022 میں چھ سے بڑھ کر آٹھ ہوجائے گی۔

کابل ایگلز، بند عامر ڈریگنز، مس عینک ریجن، سپین غر ٹائیگرز، ہندوکش سٹارز، آمو شارکس، بوست ڈیفینڈرز اور پامیر زلمی وہ آٹھ ٹیمیں ہیں، جو شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 میں شرکت کریں گی۔

افغانستان کے کئی بڑے کرکٹرز بشمول راشد خان، محمد نبی، حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز اور مجیب الرحمٰن آنے والے سیزن میں کھیلیں گے۔

شیڈول کے مطابق آٹھوں ٹیمیں 19 دن کے دوران مجموعی طور پر 32 میچ کھیلیں گی۔ لیگ مرحلے میں 28 میچ  ہیں، جس کے بعد ایک ایلیمینیٹر، دو کوالیفائر اور فائنل ہوگا۔

شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 کے تمام میچ کابل انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

2013 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک کابل ایگلز اور سپین غر ٹائیگرز ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیمیں رہی ہیں، جنہوں نے یہ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل دو دو بار جیتا ہے۔

کابل ایگلز شپگیزہ کرکٹ لیگ کے دفاعی چیمپئن بھی ہیں، جنہوں نے 2020 کے فائنل میں مس عینک نائٹس (اب مس عینک ریجن) کو نو رنز سے شکست دی تھی۔

شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 کے میچز کو فین کوڈ ایپ اور ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 کا شیڈول

18 جولائی (افتتاحی میچ)

افتتاحی میچ 18 جولائی کو مس عینک ریجن اور سپین غر ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

19 جولائی

19 جولائی کو ہندوکش سٹارز کا مقابلہ آمو شارکس سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں بوست ڈیفینڈرز کا مقابلہ پامیر زلمی سے ہوگا۔

20 جولائی

پہلا میچ مس عینک ریجن اور  بینڈِ عامر ڈریگنز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ سپین غر ٹائیگرز اور قابل ایگلز کے درمیان ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

21 جولائی

پہلے میچ میں ہندوکش سٹارز اور پامیر زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ دن کا دوسرا میچ بوست ڈیفینڈرز اور آمو شارکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

22 جولائی

پہلا میچ سپین غر ٹائیگرز اور پامیر زلمی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میں مس عینک ریجن اور کابل ایگلز آمنے سامنے ہوں گے۔

23 جولائی

بوست ڈیفینڈرز بمقابلہ ہندوکش سٹارز کے درمیان میچ کے بعد دوسرا مقابلہ آمو شارکس اور بینڈِ عامر ڈریگنز کے درمیان ہوگا۔

24 جولائی

پہلا مقابلہ سپین غر ٹائیگرز اور بوست ڈیفینڈرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ہندوکش سٹارز اور بینڈِ عامر ڈریگنز  آمنے سامنے ہوں گے۔

25 جولائی

پہلے میچ میں کابل ایگلز اور آمو شارکس آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دن کا دوسرا میچ مس عینک ریجن  پامیرزلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

27 جولائی

اس دن کا پہلا مقالہ بینڈِ عامر ڈریگنز اور بوست ڈیفینڈرز کے درمیان ہوگا جبکہ ہندوکش سٹارز اور سپین غر ٹائیگرز دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

28 جولائی

مس عینک ریجن آمو شارکس کا سامنا کرے گی جبکہ دوسرا میچ کابل ایگلز اور پامیر زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

29 جولائی

سپین غر ٹائیگرز کی ٹیم آمو شارکس کے ساتھ ٹی20 میچ کھیلے گی اور بینڈِ عامر ڈریگنز کا مقابلہ پامیرزلمی کے ساتھ ہوگا۔

30 جولائی

پہلے میچ میں مس عینک ریجن اور بوست ڈیفینڈرز آمنے سامنے ہوں گی۔ جبکہ دن کا دوسرا میچ کابل ایگلز اور ہندوکش سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

31 جولائی

پامیرزلمی کا مقابلہ آمو شارکس سے ہوگا جبکہ دوسرے میں میچ میں سپین غر ٹائیگرز اور بینڈِ عامر ڈریگنز آمنے سامنے ہوں گے۔

یکم اگست

پہلے میچ میں کابل ایگلز کی ٹیم بوست ڈیفینڈرز کا سامنا کرے گی جبکہ دوسرا ہندوکش سٹارز اور مس عینک ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دو اگست

کوالیفائرمیچ صبح کے وقت کھیلا جائے گا جبکہ دوپہر کے بعد ایلیمینیٹر مرحلہ ہوگا۔

تین اگست

تین اگست کو کوالیفائر کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

پانچ اگست

پانچ اگست شپگیزہ کرکٹ لیگ 2022 کا فائنل کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ