یہ ہیں فیصل آباد کے ایک سرکاری کالج کے طالب علم خدا بخش جو نابینا ہونے کے باوجود محنت کر کے حصول علم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بصارت کی نعمت سے محروم چنیوٹ کے رہائشی خدا بخش کو تعلیم حاصل کرنے کا اس قدر شوق ہے کہ وہ دن کے وقت فیصل آباد کے ایک سرکاری کالج میں ایف اے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور شام کے اوقات میں بازاروں میں گھوم پھر کر عطر کی شیشیاں فروخت کرتے ہیں۔
خدا بخش کا کہنا ہے کہ وہ کھیتی باڑی کر کے زندگی گزارنے والے اپنے والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔
خدا بخش کہتے ہیں اس لیے اپنی تعلیم اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وہ یہ کام کرتے ہیں۔
خدا بخش کے مطابق وہ بصارت سے محرومی کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور تعلیم مکمل کر کے نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر بنائیں گے بلکہ اپنے والدین کا سہارا بھی بنیں گے۔