کامن ویلتھ گیمز: ’گولڈ میڈل کے لیے پوری طرح لڑا‘

پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں پانچ تمغے جیت چکا ہے، جس میں دو گولڈ، دو کانسی اور ایک چاندی کا میڈل شامل ہے۔

برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر انعام بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا میڈل حاصل کیا، جبکہ ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے  فائنل مقابلے میں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے شکست دی۔

اپنے گولڈ میڈل کے دفاع میں ناکامی پر انعام بٹ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’میں نے اپنی محنت کی، سلور میڈل لکھا تھا قسمت میں تو وہ مل گیا۔ کھیل میں ہار جیت تو چلتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو فائنل سے پہلے اپنی انجری کا دکھ ہے، جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

بقول انعام بٹ: ’مجھے سیمی فائنل میں انجری کا سامنا کرنا پڑا، اس کا دکھ ہے۔ اس کی وجہ سے میں زور نہیں لگا پایا۔‘

بھارتی حریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ میں کوئی خاص پریشر نہیں ہوتا وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انعام بٹ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیتیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ نے 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

عنایت اللّٰہ نے سکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں ہرایا اور کانسی کا میڈل جیتا۔

اس موقعے پر انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’میں نے 100 فیصد سے زیادہ محنت کی ہے، میں نے باڈی ویٹ بھی کم کیا تھا۔‘

انہوں نے کہا: ’میں گولڈ میڈل کے لیے پورا لڑا۔‘

عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ان کی تیاری میں کسر نہیں چھوڑی تھی۔

پاکستان اب تک کامن ویلتھ گیمز میں پانچ تمغے جیت چکا ہے، جس میں دو گولڈ، دو کانسی اور ایک چاندی کا میڈل شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل