گھر میں اپنے ناخنوں پر خود پالش لگانا پیسے بچانے کا ایک بہترین طریقہ دکھائی دیتا ہے، لیکن زیادہ تر خواتین کے مطابق خود سے لگائی گئی نیل پالش اتنی اچھی نہیں لگتی جتنا بہترین نتیجہ کسی پروفیشنل سیلون سے لگوانے پر ملتا ہے۔
تاہم سارہ ابراہم نامی ایک خاتون نے گھر پر نیل پالش لگانے کا مزید بہتر، آسان اور پروفیشنل طریقہ بتایا ہے، جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ آپ کی انگلیوں پر نیل پالش نہ لگے۔
ٹک ٹاک پر اپنی پوسٹ میں سارہ ابراہم نے ایک مختصر سی ویڈیو کلپ میں ایک بظاہر آسان حل شیئر کیا ہے۔
@abraham.sarah Nagellack ganz einfach auftragen #haarclip#nagellacktipps ♬ Ultimate life hacks - Kelly Hurst
سارہ کا شیئر کیا گیا یہ طریقہ ہزاروں تبصروں اور لائیکس کے ساتھ وائرل ہو چکا ہے۔
جن لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی وہ اس طریقے سے دنگ رہ گئے۔ کچھ نے سارہ کو ’ذہین ترین‘ قرار دیا اور کچھ ان سے الجھ گئے کہ ’یہ کیا ہو رہا ہے۔‘
ایک صارف نے لکھا: ’یہ جلد کو بچانے کے لیے ہے، لہذا نیل پالش صرف کلپ پر ہی رہتی ہے اور جلد پر نہیں لگتی۔‘
ایک اور صارف نے لکھا: ’اسے روکو... یہ حیرت انگیز ہے!!‘