ترکی: ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک متعدد زخمی

غازی انتپ کے گورنر داود گل نے کہا کہ حادثے میں اب تک کم از کم 16 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 21 مسافر زخمی بھی ہوئے۔

نو ستمبر 2009 کی اس تصویر میں ترکی کے شہر استنبول میں سیلاب کے بعد حادثے کے شکار ٹرک دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

ترکی میں ہفتے کو ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکی کے اخبار ’حریت‘ کے مطابق یہ حادثہ غازی انتپ اور نزپ کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا ہے۔

غازی انتپ کے گورنر داود گل نے کہا کہ حادثے میں اب تک کم از کم 16 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 21 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو صحافی، چار ہیلتھ کیئر ورکرز اور تین فائر فائٹرز شامل ہیں۔

صحافیوں کا تعلق اہلاس نیوز ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گورنر نے کہا کہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ جنوب مشرقی ترکی میں ایک بس اور ایمبولینس کے درمیان ٹکراؤ سے پیش آیا ہے۔

جب کہ مقامی نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے نے کہا کہ ایک ایمبولینس، فائر بریگیڈ کے ٹرک اور صحافیوں کو لے جانے والی بس مسافر بس کے درمیان یہ حادثہ ہوا ہے۔

ڈی ایچ اے کی تصاویر میں ایمبولینس کا تباہ حال پچھلا حصہ اور اس کے ارد گرد ملبہ بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا