سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کی مہم

سعودی عوام پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ’ساہم‘ ایپ کے ذریعے اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

کے ایس ریلیف کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے عطیات کی مہم کا اعلان کیا (ایس پی اے)

سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب میں فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عوام ’ساہم‘ ایپ کے ذریعے اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

کے ایس ریلیف کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی امدادی سینٹر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مہم چلا رہا ہے، اور ادارے کی سرگرمیوں سے دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کے لیے سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادا کیے جانے والے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الربیعہ نے عوام اور مخیر افراد پر زور دیا کہ وہ ’ساہم‘ ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے عطیات دیں یا پھر امدادی مرکز کے مختلف سعودی بینکوں میں موجود اکاؤنٹس میں اپنی رقم جمع کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عطیات پر کسی قسم کے سروس چارج لاگو نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب سے دو طیارے امدادی سامان لے کر منگل کو پاکستان روانہ ہوئے۔

کے ایس ریلیف کی ایک ٹویٹ کے مطابق سعودی عرب نے شاہ سلمان کی ہدایت پر پاکستان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہنگامی فضائی پل قائم کیا جسے کے ذریعے 180 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا۔

مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور پاکستان کے پہاڑی شمالی علاقوں میں برف پگھلنے سے آنے والے سیلاب نے تین کرور 30 لاکھ  کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 14 سو لوگ جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

پاکستان میں حکام نے بنیادی ڈھانچے، مکانات اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 30 ارب ڈالر لگایا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا