انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی ایمزون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
ایلون مسک نے گذشتہ سال جیف بیزوس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا ٹائٹل چھینا تھا۔
فوبز ریئل ٹائم بلینیئرز لسٹ کے مطابق اڈانی گروپ کے 60 سالہ چیئرمین گوتم اڈانی کی کل دولت 155.5 ارب ڈالر ہے۔ وہ کوئلے کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور تھرمل پاور جنریشن جیسے کئی کاروبار کے مالک ہیں۔
عالمی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں ٹاپ تھری میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی شخص بننے کے ساتھ ساتھ انڈین بزنس ٹائیکون کی کمپنی نے رواں سال متاثر کن رفتار سے ترقی کی جو اس سال کے آغاز پر بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 14ویں نمبر پر تھی۔
بھارتی جریدے ’کوارٹز انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق اڈانی ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ پورٹ آپریٹر کے مالک بھی ہیں جو اپنے بڑھتے ہوئے فضائی آپریشنز کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد گوتم اڈانی نے دوسرے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ان کی کچھ کمپنیوں میں 2020 سے ایک ہزار فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
LATEST: Indian tycoon Gautam Adani surpasses Jeff Bezos to become the world’s second-richest person, according to Bloomberg Billionaires Index https://t.co/MNo2zBSUWU
— Bloomberg Asia (@BloombergAsia) September 16, 2022
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوتم اڈانی اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی دولت کے درمیان 100 ارب ڈالر کا فرق ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جیسا کہ ٹیسلا کے بانی اور ٹیک ٹائیکون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی مجموعی دولت 260 ارب ڈالر ہے۔
جیف بیزوس کے لیے امیر ترین شخص کے اپنے طویل ٹائٹل پر واپس جانا ایک بہت مشکل چیلنج ثابت ہو رہا ہے کیوں کہ حریفوں کے مقابلے میں ان کی دولت کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے جیسا کہ جمعے کو نیو یارک میں ایک نئی ٹیک سیل آف کے بعد ان کی دولت کی مجموعی مالیت 145.8 ارب ڈالر تک گر گئی تھی۔
دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز ایک بار پھر امریکی ارب پتی کو مل سکتا ہے کیوں کہ ان کی مجموعی مالیت زیادہ تر ایمازون کے حصص سے منسلک ہے جو اس سال 26 فیصد سے زیادہ گر چکے ہیں۔
گوتم اڈانی کا اس درجہ بندی میں عروج رواں سال فروری میں اس وقت شروع ہوا جب ان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز انڈیا ہی کے مکیش امبانی کے پاس تھا۔
اس کے بعد انہوں نے اپریل میں کاروباری افراد کے اس چھوٹے سے ایلیٹ کلب میں شمولیت اختیار کی جن کی مجموعی مالیت کو ایک ارب پتی کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے اور پھر موسم گرما میں انہوں نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور فرانس کے برنارڈ ارنولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
© The Independent