2023 میں پاکستانیوں نے حریم شاہ، علیزہ سحر کو زیادہ تلاش کیا: گوگل

اسرائیل اور غزہ کی جنگ تمام خبروں میں سب سے آگے رہی لہٰذا، اس سال سب سے زیادہ ٹرینڈ نگ سرچ کے طور پر یہ خبر سامنے آتی ہے۔

مشرقی فرانس کے شہر ملہاؤس میں 30 اکتوبر 2023 کو لی گئی اس تصویر میں ایک اسکرین کے ساتھ مجسمے دکھائے گئے ہیں جن پر امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا لوگو آویزاں ہے۔ (سیبسٹین بوزون/ اے ایف پی)

دنیا کے مقبول سرچ انجن گوگل کی جانب سے منگل کو جاری سال 2023 کے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کے اعدادوشمار کے مطابق حریم شاہ سرفہرست یہں جبکہ علیزہ سحر کا نام بھی شامل ہے۔

گوگل کے ایک بیان کے مطابق اس سال کے دوران ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز 2023 میں پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات کی ایک دلکش جھلک پیش کرتیں ہیں۔

سال 2023 میں ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے پاکستانی ناظرین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے جن میں تفریح اور کرکٹ کے شوق سے لے کر خبروں کی زینت بننے والی کہانیاں اور واقعات شامل ہیں۔ 

پاکستانی کسے سرچ کر رہے ہیں؟

عوام کی مختلف دلچسپیوں کے مجموع کی عکاسی کرتی ہوئی 2023 کے لیے پاکستان میں ’شخصیات‘ کے لیے ٹاپ دس ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف نام نظر آئے جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر اس سال تلاش کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہی ہیں۔

تیسرے نمبر پر بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف ہیں جنہیں اس سال ان کی خیریت کے حوالے سے افواہوں کے باعث سرچ کیا گیا ہے۔

کرکٹ کے پاکستانی شائقین عبداللہ شفیق، سعود شکیل جیسے نوجوان کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ حسیب اللہ خان کو تلاش کرتے رہے۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی عوامی مفاد کے سبب آگے آگے تھے جو گوگل کے مطابق سیاست میں قوم کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور شبمن گل نے بھی عالمی کپ کرکٹ میں اپنی متاثرکن کارکردگی کی بدولت فہرست میں اپنی جگہ بنائی جبکہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار اننگرز کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔

فرنٹ پیج

اسرائیل اور غزہ کی جنگ تمام خبروں میں سب سے آگے رہی لہٰذا، اس سال سب سے زیادہ ٹرینڈ نگ سرچ کے طور پر یہ خبر سامنے آتی ہے۔ دوسری جانب، لوگوں نے احساس پروگرام کو بھی تلاش کیا جو اس فہرست میں اگلی ٹرینڈنگ سرچ ہے اور یہ حکومت کی مالی امداد کی سکیموں میں عوام کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

پشاور دھماکے کے ہولناک واقعات کی خبر نے امن اور سلامتی کے حوالے سے قوم کو اجتماعی تشویش میں مبتلا کر دیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام، پاکستانی روپے جیسے معاشی اشاریوں کو بھی سرگرمی سے تلاش کرتے رہے جو غیرملکی زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی شرح سے خود کو باخبر رکھنا چاہتے تھے اور یہ ٹرینڈ مالی معاملات کے بارے میں ان کی گہری آگہی کو ظاہر کرتا ہے۔

فاطمہ طاہر، علیزہ سحر اور عمران ریاض خان سے متعلق خبریں اور ہردم مقبولیت برقرار رکھنے والے اکشے کمار، کاجول اور محمد عامر سے متعلق خبریں بھی اس سال کی ٹرینڈنگ سرچز میں شامل تھیں۔

جشن کی وجوہات

سال 2023 میں اس کیٹگری میں ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز پاکستانیوں کے مفادات، مذہبی تہواروں، کھیلوں کی تقریبات اور سیاسی سنگ میل کے امتزاج کے بارے میں گہری اور دلچسپ انسائٹس فراہم کرتیں ہیں۔ اس کیٹگری میں ٹاپ فائیو ٹرینڈنگ سرچز، کرکٹ کے لیے ملک کے غیر متزلزل جوش و خروش کو ظاہر کرتیں ہیں، جس میں پاکستان سپر لیگ، عالمی کرکٹ کپ، ایشیا کپ 2023، انڈین پریمیر لیگ اور ایشز (Ashes) جیسے بڑے ٹورنامنٹ نمایاں طور پر ٹاپ پانچ پوزیشن پر رہے جبکہ لنکا پریمیر لیگ نے نویں پوزیشن حاصل کی۔

ان سرچز کے رجحانات میں مذہبی تعطیلات بھی نمایاں رہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں لوگوں نے عیدالفطر 2023، رمضان اور عیدالاضحیٰ کی تلاش کے ساتھ خوشی کی تقریبات کے لیے بھی اپنے جوش و خروش کو اظہار کیا۔

 سیاسی محاذ پر پاکستان کے قومی انتخابات 2023 کی سرچ بھی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلم بف کے سوالات

پاکستان میں سینیما کا منظرنامہ متنوع اور مسلسل ترقی پذیر ہے جو اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں نظر آیا۔ نولن (Nolan) کی اوپن ہائیمر (Oppenheimer) کی عمدہ عکاسی نے ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں اوّل مقام حاصل کیا جس کے بعد بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ تھیں۔ اپنے نسائی نکتہ نظر اور گرل پاور کی متاثر کن کہانی کے ساتھ عالمی رجحان باربی پاکستان میں خاص طور پر مقبول تھی جس نے اسے ٹاپ پانچ میں شامل کرایا۔

اس کے علاوہ ٹائیگر 3 (Tiger 3)، غدر2 (Gadar2)، جان وِک 4 (John Wick4) اور ایکسٹریکشن2 (Extraction2)کی کامیابی بھی ظاہر ہوتی ہے کیوں  کہ ناظرین عالمی فلمی مارکیٹوں سے مزید ایکشن اور تھرل سے  بھرپور فلموں کے لیے بے چین تھے۔ اسی دوران دیسی اور ہلکے پھلکے مزاح کے خواہش مند پاکستانیوں نے اپنی توجہ کیری آن جٹا3 (Carry on Jatta 3) کی جانب مبذول کی اور ٹی وی سیریزفرضی(Farzi) نے بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔

پکوان کی تلاش

کھانا پکانے کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف ذائقوں کی تراکیب، تیکنکیں اور روایات کی تلاش نظر آتیں ہیں۔ فہرست کے ابتدائی تین درجات برصغیر کی سب سے مشہور سوغات سموسے، مزیدار کلیجی اور تہواروں سے متعلق تمام میٹھے پکوانوں کے شہنشاہ شیر خرما نے حاصل کیں۔

پاکستان میں گوشت کے شوقین افراد نے نمکین گوشت کو اس  فہرست میں جگہ بنانے میں مدد کی اور ظاہر ہے کہ پیک شدہ ٹماٹر کیچپ کے گھریلو متبادل کی ترکیب بھی ان سرچز میں شامل تھیں۔

لذیذ اور آسانی سے تیار ہونے والے سنیکس میں سے چکن رول کی ترکیب بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

تاہم، مشروبات میں سے تربوز کا جوس ایک خوش آئند اضافہ ہے جو اس سال پاکستان کے جھلستے ہوئے موسم گرما میں ٹھنڈے اور جس میں پانی کی کمی پوری کرنے والی ٹریٹس کی خواہش کو اجاگر کرتے ہیں۔

کلاسک سٹیک(Steak)کی ترکیب اور مقبول عام تکہ بوٹی کی شمولیت بار بی کیو اور گوشت سے بنے پکوانوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

کرکٹ کا بخار

کرکٹ کی دلچسپ دنیا میں پاکستان میں 2023 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ٹاپ تین میچوں کی سرچ سے اس کھیل کے لیے قوم کے جوش و جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ افغانستان اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا انتہائی دلچسپ مقابلے تھے۔ عالمی کرکٹ کپ کے آخری مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ نے چوتھی پوزیش حاصل کی۔

کرکٹ کا شورو ہنگامہ جاری رہا جس میں مزید شدید مقابلے تلاش کیے گئے مثلاً پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، پاکستان بمقابلہ بھارت، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا اور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ شامل تھے۔

معلومات کی تلاش

اگر معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے تو اس کے حل کی تلاش میں پاکستانی گوگل سے رجوع کرتے ہیں۔ پاکستان میں ٹاپ 10 ٹرینڈنگ“How to”سرچز ان سوالات کی ایک جھلک پیش کرتی ہے جو لوگوں نے سرگرمی سے تلاش کیے تھے۔ اس سال وٹس ایپ چینلز متعارف کرائے گئے جن میں لوگوں نے بہت زیادہ دلچسپی لی اور اس طرح وٹس ایپ چینل بنانا اس سال کا سب سے بڑا ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستانی بھی کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی لے رہے تھے جبک کہ بعض کی دلچسپی تخلیقی اور گھریلو سرچز میں پھولوں کو زیادہ تک تر وتازہ رکھنا اور ہاتھوں سے مہندی صاف کرنا شامل تھیں۔

میٹرک کے نتائج چیک کرنے جیسے معاملات کے ساتھ، امتحانی نتائج کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا گیا۔ یہ مصنوعی ذہانت اور اس کے ارتقا کے حوالے سے بھی ایک اہم سال رہا جسے لوگ یقینی طور پر اپنی ایپس میں شامل کرنا چاہتے تھے مثلاً سنیپ چیٹ پر AI کے بارے میں سوالات اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچزمیں شامل رہے۔

گوگل کے ایئر ان سرچ 2023 سے پاکستانی مفادات کے بھرپور تانے بانے کا پتا چلتا ہے کیوں کہ ہم نئے سال کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ٹاپ ٹرینڈ سرچز میں کرکٹ کی پائیدار مقبولیت سے لے کر نمایاں شخصیات کی دلچسپ زندگیوں تک مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سرچ کے یہ رجحانات نہ صرف ماضی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان بدلتے ہوئے مفادات کی جھلک بھی پیش کرتے ہیں جو آنے والے مہینوں میں پاکستانیوں کو نئے سال میں داخل ہونے پر محظوظ کریں گے اور سیکھنے، ترقی کرنیاور تجسس کے ایک اور سال کا جشن منائے گے!

مکمل فہرست پر ایک نظر ڈالنے کے لیے /https://trends.google.com/trends/yis/2023/PK

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹاپ 10