پاکستان میں جو ہوا ہے وہ پاکستان تک نہیں رہے گا: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جمعے کو خطاب کیا (اے ایف پی)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو ہوا ہے وہ پاکستان تک نہیں رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ذکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید بارشیں اور سیلاب ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہاں کھڑے میں اب بھی محسوس کر رہا ہوں جیسے میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں۔‘

’صدیوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ آج بھی ملک کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 33 ملین لوگ جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں کو صحت کے مسائل درپیش ہیں۔‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں ’15 سو سے زائد لوگ اس دنیا چلے گئے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے گلوبل وارمنگ کی ایسی سخت اور تباہ کن مثال کبھی نہیں دیکھی۔ پاکستان میں زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔‘

گلوبل وارمنگ نے ملک اور خاندانوں کو توڑ دیا ہے۔ ہمارے گلیئشیرز پگھل رہے ہیں، ہیٹ ویوو سے ہم زمین پر سب سے گرم علاقہ بن رہے ہیں۔‘

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے لیے امداد بھیجی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کی فوری ترجیح اکنامک گروتھ ہے۔ تاکہ ملک کے لاکھوں لوگوں کو غربت اور بھوک سے نکال سکیں۔‘

’انڈیا کے ساتھ امن کے لیے تیار ہیں‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں انڈیا سمیت سب کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

’ہم جنوبی ایشیا میں انڈیا سمیت تمام پڑسیوں کے ساتھ امن اور استحکام چاہتے ہیں۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کشمیر تنزع کا فوری حل بہت ضروری ہے۔

’انڈیا کی جانب سے غیرقانونی طور پر کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنا سکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم انڈیا کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر طویل مدتی امن کی ضمانت صرف کشمیر کے فوری اور شفاف حل کی صورت میں دی جا سکتی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا