ایس آر ایم جی اور وارنر برادرز ڈسکوری کی شراکت داری

الشرق الاوسط، الشرق نیوز اور عرب نیوز سمیت 30 سے ​​زائد بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس کی مالک سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) میں الشرق ڈسکوری ایک نیا اضافہ ہوگا۔

یہ نیا چینل ’الشرق ڈسکوری‘ خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لوگوں کے لیے ہوگا (ایس آر ایم جی)

دنیا کی بڑی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنی وارنر برادرز ڈسکوری اور سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے ایک نئے فری ٹو ایئر (ایف ٹی اے) عربی زبان کا چینل لانچ کرنے کے لیے طویل مدتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

یہ نیا چینل ’الشرق ڈسکوری‘ خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لوگوں کے لیے ہوگا۔

الشرق الاوسط، الشرق نیوز اور عرب نیوز سمیت 30 سے ​​زائد بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس کی مالک سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) میں الشرق ڈسکوری ایک نیا اضافہ ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ نیا ایف ٹی اے چینل ایک مستند گیٹ وے ہوگا جومشرق وسطیٰ اور شمالی فریقہ کے سامعین کو دنیا اور عالمی ناظرین کو خطے سے جوڑے گا۔

مڈل ایسٹ اور ترکی کے جی ایم سی ای ای جیمی کک کا کہنا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے) کی انٹرٹینمنٹ صنعت ایک ناقابل یقین تبدیلی اور تیز رفتار ترقی سے گزر رہی ہے، جو بہت زیادہ صلاحیت پیدا کرتی ہے اور مواد پیش کرنے والوں اور صارفین کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ مقامی پاور ہاؤس ایس آر ایم جی کے ساتھ MENA میں ایک نیا FTA چینل شروع کرنا، ہمارے لیے تفریح ​​کا 360 ایکو سسٹم بنانے کے لیے ایک ٹھوس قدم ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ شراکت داری سعودی عرب میں ہماری موجودگی کو بڑھانے کے لیے ہماری MENA کاروباری ترقی کی حکمت عملی کو بھی سپورٹ کرے گی۔‘

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ (ایس آر ایم جی) کی چیف ایگزیکٹو جمانا راشد الراشد کا کہنا ہے کہ ’وارنر برادرز کے ساتھ ہماری نئی سٹریٹیجک شراکت داری سے ہمیں مختلف پلیٹ فارمز پر تخلیقی، دلچسپ اور ڈئنامک عربی مواد پیش کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری ایس آر ایم جی کی صارفین کے گرد رہنے والی سوچ اور توجہ کو مزید آشکار کرتی ہے۔ ’اپنے صارفین کے لیے انگیجنگ اور پریمیئم مواد پیش کرنا اور بھی، کب، کہاں اور کیسے کی بنیاد پر۔‘

الشرق ڈسکوری کی لانچ سے متعلق فی الحال منصوبہ بندی اور ضروری اقدامات جاری ہیں۔ یہ 2023 کے دوران براڈکاسٹ، سٹیرمنگ اور تھرڈ پارٹی لوکل ایپس کے ذریعے MENA کے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا