دنیا بھر میں 30 بڑے میڈیا اداروں کے مالک سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس کے مرکزی مقاصد میں اپنے پلیٹ فارمز کو بڑھانا، بین الاقوامی شراکت داری اور پانچ اہم مارکیٹوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔
ایس آر ایم جی عرب نیوز، الشرق نیوز اور الشرق الاوسط سمیت 30 بڑی میڈیا کمپنیوں کی مالک ہے اور اس کی ماہانہ رسائی ساڑھے 16 کروڑ افراد تک ہے۔
ریاض کے تداول سٹاک ایکسچینج میں شامل ایس آر ایم جی اپنے موجودہ پورٹ فولیو، ڈیجیٹل آؤٹ لیٹس اور عالمی رسائی میں اضافہ کرے گی۔ کمپنی اپنی پرنٹ اشاعتوں کو ڈیجیٹل فرسٹ میں تبدیل کرے گی، مارکیٹ میں خلاؤں کو پُر کرنے کے لیے نئے پلیٹ فارم معتارف کروائے گی، منفرد میڈیا سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرے گی اور عالمی شہرت یافتہ برانڈز سے طویل مدتی اور باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کرے گی۔
ایس آر ایم جی پہلے ہی بلوم برگ اور دی انڈپینڈنٹ جیسے معروف میڈیا اداروں کے ساتھ کامیاب شراکت داری کر رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایک نئی مقررہ ٹیم کی سربراہی میں ایس آر ایم جی کا فوکس اب اپنے صارفین کو نئے ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے اصل، خصوصی اور پریمیئم مواد فراہم کرنا اور اپنی کیبل اور سیٹلائٹ رسائی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
گروپ اپنے ڈیٹا اور تکنیکی صلاحیتوں کو نئی پراڈکٹس اور سروسز کی تخلیق، مونیٹائزیشن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور آمدنی کے ذرائع بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا۔
خطے اور عالمی سطح پر نئے کاروباری موقعوں کی تلاش میں ایس آر ایم جی پانچ مارکیٹوں میں کام کرے گا۔
1۔ ایس آر ایم جی میڈیا: ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، پوڈ کاسٹس اور ملٹی میڈیا
صارفین کی اصل، خصوصی اور منفرد مواد تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ایس آر ایم جی اپنے مواد کی ڈیجیٹائزیشن، تخلیق اور تقسم میں اضافہ کرے گا۔
2۔ ایس آر ایم جی انٹرنیشنل: بین الاقوامی سرمایہ کاری اور شراکت داری
عالمی تجربہ رکھنے والی میڈیا شخصیات کی سرپرستی میں ایس آر ایم جی شراکت داری اور سٹرٹیجک سرمایہ کاری کی مدد سے ایک عالمی نیٹ ورک بنائے گا۔
3۔ ایس آر ایم جی تھنک: ریسرچ اور رائے شماری
ایس آر ایم جی مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر سے منفرد بصیرت اور ماہرانہ تجزیے فراہم کرے گا۔
4۔ ایس آر ایم جی ایکس: تقاریب، کانفرنسیں اور نمائشیں
کمپنی اہم تقاریب کے موقعے فراہم کرے گی، جن میں ذاتی تعلقات اور ڈیجیٹل دنیا میں روابط بڑھانے کا موقع ملے گا۔
5۔ ایس آر ایم جی لیبز: انوویشن، انکیوبیشن اور ٹریننگ
کمپنی ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے گی، خطے کے میڈیا میں تخلیق اور جدت کو فروغ دے گی جس کے ساتھ صحافیوں، میڈیا میں کام کرنے والوں اور کنٹینٹ کری ایٹرز کی نئی نسل کی تربیت میں مدد دے گی۔
ایس آر ایم جی کے چیئرمین عبد الرحمن ابراہيم الرويتع نے کہا: ’پانچ دہائیوں سے الشرق الاوسط، عرب نیوز، سیداتی اور ہمارے دیگر آؤٹ لیٹس نے مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر سے مستند اور اور اثر انگیز کہانیاں سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب نئی حکمت عملی کے تحت چلتے ہوئے ہم اپنے عالمی فوکس کو بڑھاتے ہوئے اور تیزی سے بڑھتے میڈیا سیکٹر میں اپنے نقوش کو مزید وسیع کرتے ہوئے اپنے منفرد اور معتبر مقام کو اور بھی مضبوط کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’نئے پلیٹ فارمز اور بین الاقوامی شراکت داری سے ہم عالمی صارفین کو متعلقہ اور قابل اعتماد خبریں اور معلومات فراہم کرکے انہیں مزید بااختیار کریں گے۔ ہم اینے نیوز رومز میں تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور ٹیلنٹ اور جدت کو فروغ دے کر صحافیوں، کنٹینٹ کری ایٹرز اور میڈیا میں کام کرنے والوں کی نئی نسل کو سنوارنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا: ’پریمییم کنٹینٹ کری ایشن، نئے پلیٹ فارمز کو متعارف کروانے اور نئی سروسز کے ساتھ اپنی رسائی میں اضافہ کرنے پر ہمارا فوکس اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایس آر ایم جی اس خطے کے میڈیا کے ڈیجیٹل مستقبل کی قیادت کرے گا۔‘
انہوں نے کہا: ’نئے پلیٹ فارم ہمارے صحافیوں کو ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مبنی خبریں اور صارفین کو مرکوز مواد فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔ اس سے ایس آر ایم جی کی مشرق وسطیٰ میں مرکزی میڈیا ہاؤس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’ہماری نئی حکمت عملی ایک ایسے میڈیا ہاؤس کے لیے اہم نیا باب ہے جس کی جدت اور ترقی کی طویل وراثت ہے۔ ہم متعلقہ اور وسیع میڈیا مواد فراہم کرکے صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے کے پرعزم ہیں اور اپنی سروسز کو بڑھا کر میڈیا مارکیٹ میں اپنے مقام کو اور بھی مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
نئی حکمت عملی کے ساتھ ایس آر ایم جی نے اپنے برانڈ اور ویب سائٹ کی تشکیل نو کرکے اپنی منفرد تاریخ کو قائم رکھتے ہوئے اپنے تازہ طرز عمل کی عکاسی کی ہے۔ اپنی نئی صلاحتیوں اور رسائی کو استعمال کرتے ہوئے ایس آر ایم جی دنیا بھر کے ترقی کرتے میڈیا مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔