پاکستانی ڈراموں کے بہت سے سین یا ڈائیلاگز اکثر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو بحث و مباحثے کا موضوع فراہم کرتے ہیں۔
اس مرتبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا سین اے آر وائے ڈیجیٹل کے ایک ڈرامے ’حبس‘ کا ہے، جس میں سب سے اہم چیز کیچپ ہے۔
یہ سین ایک نئے شادی شدہ جوڑے کا ہے، جس میں زویا نامی لڑکی اپنے شوہر سے پیزا منگواتی ہے اور ابھی وہ دونوں ڈائننگ ٹیبل پر موجود ہوتے ہیں کہ زویا کی ساس پیزا کھانے پر اپنے بیروزگار بیٹے کو طعنے دینا شروع کر دیتی ہیں۔
اس بات پر زویا ناراض ہوجاتی ہے اور اپنی پلیٹ میں تین پیزا سلائس رکھ کر اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے۔
یہ دیکھ کر زویا کا شوہر اپنے ماں باپ سے شکوہ کرتا ہے کہ ’کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ۔‘
Those who don't know "ketchup bhi nhi le kr gyi" wala scene.
— hareem || Stan imran khan (@hareem_rana) October 7, 2022
Have fun. pic.twitter.com/JNpW9yCEdq
اس کے بعد سے اس سین کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ دلچسپ میمز کے ذریعے اپنے اپنے انداز میں زویا اور کیچپ کی کہانی بیان کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’کیچپ اب پیار کی نئی زبان ہے۔‘
Ketchup is a new love language now pic.twitter.com/xt5ZAvDvXQ
— Teto Patiyaa (@Pola_620) October 7, 2022
مدثر چوہدری نے ڈرامے کے مصنف کے لیے ’آہستہ تالیوں‘ کی تجویز دے ڈالی۔
#Ketchup b ni lay kar gai woh
— Mudaser Chaudhary (@MudaserChaudha1) October 7, 2022
Writer k liya Slow Claps banti hain pic.twitter.com/6sILa9J65T
شیرین عمیر نے نیٹ فلکس سیریز ’مرزا پور‘ کے ڈائیلاگ سے میمز بنا کر شیئر کردی۔
Sucha pyar aur #ketchup
— Sheerin Umair شیرین عمیر (@sheenasoomro) October 8, 2022
On a lighter note :
pic.twitter.com/jXln6xegkM
زہر کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک صارف نے زویا کے شوہر کو کیچپ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
It would be unfair if ketchup brands don't make him brand ambassador. Very unfair. https://t.co/MMQDXZ83Xm
— Zeher (@notSeher) October 7, 2022
فریکی نامی ٹوئٹر صارف نے خیال ظاہر کیا: ’شاید زویا کو کیچپ پسند نہ ہو۔‘
Maybe she doesn't even like ketchup pic.twitter.com/FFBUq1I01U
— Freaky (@freakyfreenzy) October 8, 2022
ایک صارف نے زویا اور کیچپ کے معاملے کو مشہور زمانہ کارٹون ٹام اینڈ جیری کی ایک تصویر کے ساتھ کچھ یوں بیان کیا۔
Ketchup b nhi ly kr gye wo: pic.twitter.com/z92spm76Rw
— oz. ||pasta|| (@isthishalal_) October 7, 2022
اس ڈرامے میں کیچپ کی کہانی ایک سین میں ختم نہیں ہوئی بلکہ اگلے سین میں زویا کا شوہر کیچپ لے کر کمرے میں پہنچ جاتا ہے۔
Le Part 2 pic.twitter.com/CZdSf8onA5
— Indigo Xaib (@Jahanzaib_pk) October 8, 2022
ڈرامے میں کیچپ پر جتنا فوکس کیا گیا، اس سے پہلے شاید ہی کسی ڈرامے میں ایسا ہوا ہو۔
موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف ڈیلیوری کمپنیوں نے بھی کیچپ کے نام سے پروموشن شروع کر دی۔