پاکستانی فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار 14 نومبر 2020 کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستانی فوج میں 12 میجر جنرلز کو منگل کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ترقی پانے والے دیگر افسران میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمن بلال صفدر، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر شامل ہیں۔

معلومات کے مطابق دو ماہ کے دوران چھ لیفٹیننٹ جنرلز نے عہدوں سے ریٹائر ہونا ہے، جس کے بعد یہ ترقیاں متوقع تھیں۔

ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز کی نئے عہدوں پر تعیناتیاں بھی متوقع ہیں۔ رواں ماہ لاہور کور جبکہ آئندہ ماہ منگلا کور کے کمانڈرز کا عہدہ بھی خالی ہو جائے گا۔

ترقی پانے والے نئے لیفٹینیٹ جنرلز کہاں تعینات تھے؟

۔ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا پہلے ڈی جی ملٹری آپریشنز تعینات تھے جبکہ فی الحال وہ وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہیں۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر جی ایچ کیو میں ڈی جی پی پی سی تعینات ہیں۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد گلریز ڈی جی ملٹری ٹریننگ تعینات ہیں۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ تعینات ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

۔ لیفٹیننٹ جنرل کاشف آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس تعینات تھے۔ اس سے قبل وہ جی او سی انجینیئرنگ ڈویژن تھے۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال ڈی جی این ایل سی تعینات تھے۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد نذیر کمانڈنٹ انفٹری سکول کوئٹہ تعینات تھے۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا چیئرمین ہیوی انڈسٹریز، ٹیکسلا تعینات تھے۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال قائم مقام کمانڈر ایئر ڈیفنس کمانڈ تعینات تھے۔

۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ ڈی جی ایویلیوایشن تعینات تھے۔

نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر چیف انجنیئر اور ڈی جی ورکس تعینات تھے۔

اکتوبر اور نومبر میں ریٹائر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرلز

انڈپینڈنٹ اردو کی معلومات کے مطابق ستمبر 2018 میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے چھ لیفٹیننٹ جرنلز اکتوبر اور نومبر کی مختلف تاریخوں میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

تین لیفٹیننٹ جنرل رواں ماہ کو ہی ریٹائر ہو جائیں گے جن میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز 20 اکتوبر، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج 19 اکتوبر، ڈی جی ٹریننگ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان 12 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔

جبکہ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر پانچ نومبر اور لیفٹینیٹ جنرل وسیم اشرف 19 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان