این اے 45 کُرم سے بھی عمران خان فاتح

عمران خان کے 20 ہزار748 ووٹوں کے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی سمیت مزید 11 آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 14 ہزار768 ووٹ حاصل کیے۔

لاہور، 28 اکتوبر، 2022: سابق وزیراعظم عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں شرکا کا جواب دیتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں این اے 45 کی نشست بھی اپنے نام کر لی ہے۔

اس سے قبل 16 اکتوبر کو ہونے والے سات ضمنی انتخابات میں سے چھ عمران خان نے اپنے نام کیے تھے۔ 

غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آٹھ ہزار 30 ووٹوں کے فرق سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نوجوان امیدوار جمیل خان چمکنی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

عمران خان کے 20 ہزار 748 ووٹوں کے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی سمیت مزید 11 آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 14 ہزار 768 ووٹ حاصل کیے۔

یہ حلقہ پی ٹی آئی کے فخر زمان کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا جس پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوئے۔

جمیل خان کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے اور اس سے پہلے بھی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار اظہار اللہ کے مطابق جمیل خان نجی کاروبار سے وابستہ ہیں اور انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے صحافت کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں ہونے والے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے منیر اورکزئی نے پی ٹی آئی کے سید جمال کو تین ہزار سے زائد ووٹ سے شکست دی تھی۔

منیر اورکزئی کی موت کے بعد اس حلقے میں 2021 میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فخر زمان نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار جمیل خان چمکنی کو 2000 سے زائد ووٹوں پر شکست دی تھی۔

مقامی صحافی نبی جان اورکزئی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اس حلقے میں اتنا اثر رسوخ نہیں ہے کیونکہ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تین ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے اور باقی کسی جماعت نے تین ہزار سے زیادہ ووٹ نہیں لیے تھے۔‘

امن عامہ کے صورت حال کے وجہ سے 2013 میں اس حلقے پر عام انتخابات نہیں کرائے گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست