ٹوئٹر کے ’بلیو ٹک‘ کے لیے آج سے آٹھ ڈالر فیس لاگو

ماہانہ فیس کے عوض صارفین کو اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل ہیں۔

آٹھ جولائی 2022 کو لاس اینجلس میں لی گئی اس تصویر کے پس منظر میں ٹوئٹر لوگو کے ساتھ سمارٹ فون کی سکرین پر ایلون مسک کا بلیو ٹک والا ٹوئٹر پیج دیکھا جاسکتا ہے (اے ایف پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ہفتے سے ’بلیو ٹک‘ والے مصدقہ اکاؤنٹس کے لیے ادائیگی والی متنازع سبسکرپشن سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پلیٹ فارم کے نئے ارب پتی مالک ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے نظام سنبھالنے کے بعد عملے کو نئی سروس شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر کی موبائل ایپ نے ایک اپ ڈیٹ کی پیشکش شروع کر دی ہے جس کی مدد سے صارفین ٹوئٹر بلیو کے نئے ورژن کے لیے سائن اپ کر سکیں گے۔

مسک کہہ چکے ہیں کہ نئی سروس کی فیس ماہانہ آٹھ ڈالر ہو گی۔ اس سروس کے تحت صارفین بلیو ٹک مارک کر سکیں گے جس کے بعد انہیں اپنی فیڈ میں کچھ سہولتیں ملیں گی جن میں کم اشتہارات بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے، ’ہم ٹوئٹر بلیو میں نئے بڑے فیچرز شامل کر رہے ہیں۔‘ فی الوقت یہ سہولت صرف آئی فون کے لیے ہو گی۔

مزید کہا گیا: ’اگر آپ اب سائن اپ کرتے ہیں تو آپ کو 7.99  ڈالر ماہانہ فیس کے ساتھ ٹوئٹر بلیو ملے گا۔‘

کمپنی کی ڈائریکٹر پراڈکٹ ڈویلپمنٹ ایسٹر کرافورڈ نے وضاحت کی ہے کہ نئی سروس لائیو ہونا باقی ہے۔

کرافورڈ نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’ابھی نئی ٹوئٹر بلیو سروس لائیو نہیں ہوئی۔ ہم یہ سروس لائیو کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ہمیں اپ ڈیٹس کرتا دیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ہم ٹیسٹ اور لائیو تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ نئی بلیو سروس جلد آ رہی ہے۔‘

الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک اور ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے جمعے کو کمپنی کے 7500 ملازمین میں سے نصف کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ ٹوئٹر بلیو کو ترجیحی بنیادوں پر نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے۔ ٹیمیں دن رات اس پر کام کریں۔

مبینہ طور پر ٹوئٹر بلیو کے آغاز کا ہدف سات نومبر ہے جو امریکہ میں وسط مدتی الیکشن سے ایک دن پہلے کی تاریخ ہے۔

ٹوئٹر کے موجودہ ورژن، جس کی قیمت پانچ ارب ڈالر ہے، اس میں زیادہ آرام کے ساتھ پڑھنے جیسے بڑے فیچرز شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایلون مسک ٹوئٹر میں بلیو ٹک کا اضافہ چاہتے ہیں جو اب تک اکاؤنٹ کی تصدیق کی علامت رہا ہے۔ اگرچہ مسک نے یہ وضاحت نہیں کی ادائیگی والے اکاؤنٹس کی تصدیق کیسے کی جائے گی۔

اب تک تصدیق کا عمل مفت اور سیاست دانوں، حکومتوں، صحافیوں، مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں جیسے صارفین کے اکاؤنٹس کے حقیقی ہونے کا ثبوت تھا۔ مسک نے اس نظام کو ’جاگیر دار‘ کہہ کر اس کا مذاق اڑایا۔

ٹوئٹر اپ ڈیٹ میں وہ فوائد بھی شامل ہیں جس کا مسک ذکر کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر طویل تر ویڈیو اور آڈیو پیغامات پوسٹ کرنے کی سہولت۔

ٹوئٹر کی پیشکش میں کہا گیا ہے، ’چوں کہ آپ بوٹس کے خلاف جنگ میں ٹوئٹر کی مدد کر رہے ہیں تو بدلے میں ہم آپ کو نصف اشتہارات دکھائیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ وہ زیادہ متعلقہ ہوں۔‘

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم کمپنی کو آمدن میں تنوع کی ضرورت ہے۔ کمپنی کی آمدن کا اشتہارات سے ہونے والی آمدن پر بہت زیادہ انحصار ہے۔

مسک نے پلیٹ فارم کے مواد کو دوبارہ معتدل بنانے کے عزم کا اظہار کیا جس کے بعد اشتہارات دینی والی کمپنیوں نے ٹوئٹر پر پیسہ خرچ کرنا معطل کر دیا

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی