نئی ٹویوٹا پریئس کب اور کہاں آ رہی ہے؟

ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنے پریئس ماڈل کا ٹولیٹر پلگ - اِن ورژن متعارف کروا دیا۔

جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے بدھ کو اپنے پریئس ماڈل کا ٹولیٹر پلگ-اِن ورژن متعارف کروا دیا ہے۔

یہ کار ان صارفین کو مائل کرنے کی کوشش ہے جو قیمتوں کو لے کر زیادہ فکر مند رہتے ہیں۔

جاپان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے پریئس میں 25 سال پہلے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اس وقت کی جدید ترین ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کی تھی جسے اب مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

نئی پریئس کے 2023 ماڈل کے شارک نما فرنٹ اور روزانہ زیادہ تر ڈرائیونگ کے لیے صرف الیکٹرک گاڑی کے طور پر چلانے کی صلاحیت کے ساتھ اس ہائبرڈ کار کو وسیع تر صارفین تک پہنچانے کے لیے مزید پرکشش بنایا گیا ہے کیوں کہ صرف بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں جیسے کہ ٹیسلا اب بھی بہت سے صارفین کی دسترس سے باہر ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

1997 میں پیٹرول اور الیکٹرک بیٹری سے چلنے والی پریئس ہائبرڈ نے ماحول کے بارے میں شعور رکھنے والے ڈرائیوروں کو خاص طور پر متاثر کیا تھا۔

اگرچہ دنیا بھر میں اس کار کی فروخت تقریباً 50 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے لیکن حالیہ برسوں میں پریئس کے مقابلے میں ٹیسلا اور دیگر الیکٹرک کاروں کی پسندیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نئی ہائبرڈ ماڈل رواں موسم سرما میں لانچ ہوں گے اور پلگ ان ہائبرڈ موسم بہار میں مارکیٹ میں آئیں گے۔

ٹویوٹا نے کہا کہ جاپان کے علاوہ اسے شمالی امریکہ، یورپ اور پھر دیگر ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر | ترجمہ:  عبدالقیوم شاہد

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی