مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے 2022 کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق کوک سٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ رواں برس کے ٹاپ تین گانوں میں شامل ہے۔
ٹک ٹاک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پلے لسٹ کی کیٹیگری میں 2022 میں مقبول ہونے والے گانوں میں عاصم اظہر کا ’حبیبی‘ پہلے، علی ظفر کا ’جھوم‘ دوسرے اور علی سیٹھی اور شے گل کا ’پسوڑی‘ تیسرے نمبر پر رہا۔
فہرست میں آئمہ بیگ اور عاطف اسلم کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے گانا ’آگے دیکھ‘ چوتھے اور اذان سمیع خان کا ’اک لمحہ‘ پانچویں نمبر پر رہا۔
سال کے مقبول ترین ٹرینڈز اور کانٹینٹ کری ایٹرز کی فہرست میں ’ٹک ٹاک نے مجھے کیا سکھایا‘ کی فہرست میں میک اپ ٹیوٹوریل اور ٹرانزیشن ویڈیوز بنانے والی لاریب راحم پہلے، وی لاگر عرفان جونیجو دوسرے، موبائل تدابیر اور تراکیب سکھانے والے طلحہ تیسرے، جلد کی دیکھ بھال کے لیے گھریلو طریقہ علاج بتانے والی بیہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر صحت کی دیکھ بھال کے لیے ویڈیوز بنانے والے دانیال احمد رہے۔
کامیاب و کامران سٹارز کے مشہور تخلیق کاروں، شخصیات اور فنکاروں کی فہرست میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ زرنش خان پہلے، مزاحیہ کانٹینٹ بنانے والی لائبہ خرم دوسرے، ڈانس ویڈیوز بنانے والی دانیہ کنول تیسرے نمبر پر رہیں۔
رواں برس کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز میں حور ماہاویرا پہلے، جنت مرزا دوسرے، مشعل خان تیسرے، پی ایس ایل میں ڈانس سے شہرت پانے والے واصف غفور چوتھے اور کین ڈول پانچویں نمبر پر رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹک ٹاک نے رپورٹ میں ان رجحانات کے اعداد وشمار بھی شیئر کیے جنہیں ٹک ٹاک فیچرز سے تقویت ملی۔
ان میں ’میرا میک اپ چنیں‘ پہلے، ’لاجواب فلٹر‘ دوسرے، ’میرا پاکستان‘ تیسرے، چوتھے پر ’کامل جوڑا‘ اور پانچویں نمبر پر ’عید کی خوشیاں‘ رہا۔
کھانے سے متعلق رجحانات میں پہلے نمبر پر ’فوڈ ہیک‘، دوسرے نمبر پر ’کیلے کی بریڈ‘، تیسرے پر ’افطار کے اوقات‘ اور چوتھے پر ’برگر اور فرائز‘ رہے۔
برانڈز سے متاثر رجحانات میں پیپسی کا ’وائے ناٹ میری جان؟‘، لاریئل کا ’TikTok Made Me Buy It‘ دوسرے اور کرکرے کا ’طوفانی مصالحہ‘ چھائے رہے۔
(ایڈیٹنگ: بلال مظہر)