پولیس نے اتوار کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکے میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
گیس دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں واقع ایک مکان میں ہفتے کو رات گئے ہوا۔
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب خاندان کے ایک فرد نے وہ ہیٹر جلانے کی کوشش کی جس کا پائپ ایسے سلینڈر میں لگا ہوا تھا جس میں سے گیس لیک ہو رہی تھی۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے میں خاندان کا کوئی فرد زندہ نہیں بچا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق متاثرہ خاندان کے رشتے داروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ان دنوں کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور رات کے وقت درجہ حرارت منفی سات تک گر سکتا ہے۔
سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر گھروں میں گیس کے سلینڈر استعمال کیے جاتے ہیں کیوں کہ انہیں قدرتی گیس کی سہولت میسر نہیں۔
(ایڈیٹنگ: بلال مظہر | ترجمہ: علی رضا)