روس میں کئی مرد بلاگر آن لائن بیوٹی اور میک اپ شوز کرنے لگے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں مداح بھی جمع کر لیے ہیں۔ 26 سالہ گیورگ کے انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر تقریباً ڈھائی لاکھ فالورز ہیں۔ وہ اپنی آن لائن ویڈیوز اور پوسٹس میں میک اپ ٹیوٹوریل، بیوٹی ٹیپز اور پراڈکٹ ریوو کرتے ہیں۔
انہوں نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا: ’میں اپنے کام سے لوگوں کو دکھاتا ہوں کہ میک اپ کوئی رنگین ایسکارٹ دکھنے کے لیے نہیں ہے۔ میک اپ سے آپ اپنی مرضی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ جیسے بھی آپ دکھنا چاہیں ۔آپ کے پاس اختيار ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’میں سمجھتا ہوں کہ میرا کام ایک ’تفریحی‘ تعلیم ہے جو الگ طریقے سے لوگوں کو بدلنے میں مدد کرتا ہے۔‘
مرد بلاگروں کا بیوٹی شوز کرنا دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے مگر روس جیسے قدامت پرست معاشرے میں یہ اور بھی اہم ہے کیونکہ یہاں خوبصورتی کو صرف خواتین سے جوڑا جاتا رہا ہے جب کہ ہم جنس اور ایل جی بی ٹی افراد کو بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ان بلاگرز کو امید ہے کہ ان کی شوز سے روسیوں کے رویے میں تبدیلی آئے گی۔