انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک پارٹنر کی جانب سے بچے کو جنم دینے کے بعد یہ انڈیا کا حقیقی والدین بننے والا پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا بن گیا۔
اس بچے کی پیدائش انڈیا کے لیے ایک سنگ میل ہے جہاں 2014 سے باضابطہ طور پر ’تیسری جنس‘ کے طور پر تسلیم کیے جانے کے باوجود ٹرانس جینڈرز کو امتیازی سلوک اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ضیا پاول، جو مرد پیدا ہوئے تھے اور اس کا ساتھی زاہد جو پیدائشی طور پر عورت تھے، حاملہ ہونے پر اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے ہارمونل تھراپی سے گزر رہے تھے۔
زاہد نے بچے کو بدھ کے روز ایک سرکاری ہسپتال میں جنم دیا جو اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ضیا نے مسکراتے ہوئے اس بارے میں بتایا: ’میں بہت خوش ہوں۔ آج وہ دن ہے جب میں نے اپنے بچے کو پہلی بار ہاتھوں میں لیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بچے کو دودھ پلایا گیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔ اسے جسمانی یا ذہنی طور پر کوئی مسٔلہ نہیں ہے۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق زاہد 23 اور ضیا 21 سال کے ہیں۔ انہوں نے بچے کی جنس بتانے سے گریز کیا ہے۔